خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 53 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 53

خطبات طاہر جلدے 53 53 خطبه جمعه ۱۵/جنوری ۱۹۸۸ء کی طرف سے جدید پریس کی تحریک پر بعد از ریٹائر منٹ اپنے آپ کو پریس کے لئے وقف کیا تھا۔ان کی بیگم موصیہ تھیں اور بہت مخلص آخری وصیت جو انہوں نے مجھے بھجوائی ہے وفات سے پہلے انہوں نے اپنے بچوں کو جو نصیحتیں کی ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ وہ خدا سے بہت ہی محبت کرنے والی اور متقی بزرگ خاتون تھیں۔لیلی حمیدہ سوکیہ صاحبہ جو عبدالعزیز صاحب سو کیہ مرحوم کی بیگم تھیں۔ماریشس سے ان کے بیٹے نے درخواست کی ہے۔۳۔نساء بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا محمد اسماعیل صاحب لاہور، یہ بھی موصیہ تھیں اور ہمارے مبلغ سلسلہ میاں عبدالحی صاحب کی پھوپھی تھیں۔۔بشیر بیگم صاحبہ مکرم احمد علی صاحب رانجها دار الیمن ربوہ کی ماموں زاد بہن تھیں۔انہوں نے درخواست دی ہے۔۵۔امانت بی بی صاحبہ ماسٹر رشید احمد صاحب مرحوم چونڈہ کی بیگم تھیں لیکن ان کو اس سے بہت زیادہ ذاتی تعلق کے لحاظ سے اس طرح یاد کر سکتے ہیں کہ ڈاکٹر مظفر احمد شہید کی یہ والدہ تھیں۔اس خاندان کی نسبتیں اب ڈاکٹر مظفر شہید سے ہی قائم ہوں گی کیونکہ جماعت کو باقی لوگوں کا پتا ہی کچھ نہیں اس لئے خواہ دنیا کے لحاظ سے وہ کوئی بھی مقام رکھتے ہوں لیکن اس خاندان کا اس دور کا ہر فرد اب ڈاکٹر مظفر کی طرف ہی منسوب ہو گا۔اس لئے بحیثیت والدہ ڈاکٹر مظفر احمد شہیدان کی نماز جنازہ ہوگی۔۶۔حمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ محمداسلم خان صاحب والدہ نعیم احمد صاحب عابد دارالرحمت شرقی۔یہ چھ نماز جنازہ غائب انشاء اللہ جمعہ کے اور عصر کے معابعد ہوں گے۔