خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 47 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 47

خطبات طاہر جلدے 47 خطبه جمعه ۱۵/جنوری ۱۹۸۸ء ہے۔بہت سے بچے ایسے ہیں جو ابھی تک اس تحریک میں شمولیت سے محروم ہیں اور باہر کی دنیا میں باقی ذمہ داریوں کے علاوہ پانچ پونڈ سالانہ پیش کرنا کوئی اتنا بڑا کام نہیں یعنی مغربی دنیا میں غریب ممالک میں تو یہ بھی بہت بڑی چیز ہے لیکن اگر کسی خاندان پر یہ بوجھل ہوتو دو بچے مل کر پانچ پونڈ کا وعدہ پیش کر سکتے ہیں، تین بچے مل کر پیش کر سکتے ہیں مگر محروم نہ رکھیں اپنے کسی بچے کو اور کوشش کریں کہ ہندوستان اور پاکستان سے باہر کی دنیا میں ہر احمدی بچہ اس تحریک میں شامل ہو جائے۔اس کا بھی خدا تعالیٰ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے خود ہی انتظام فرما رہا ہے، خود ہی دلوں میں تحریک بھی کرتا چلا جاتا ہے۔بہت سی ایسی مائیں ہیں جو ابھی مائیں بنی بھی نہیں ہوتیں، بچے کی توقع ہوتی ہے تو وہ وقف جدید کی تحریک میں وعدہ لکھوا دیتی ہیں لیکن ایک ماں ایسی بھی ملی جو مستقبل میں شاید ماں بنے۔اس کا بچہ پیدا نہیں ہو رہا تھا وہ بہت دعائیں کرواتی رہی ایک دن وہ آئی اور اس نے کہا کہ یہ تحریک جدید میں میرے بچے کی طرف سے میں نے کہا کونسا بچہ ؟ اس نے کہا وہ بچہ جو اللہ مجھے عطا کرے گا۔ایسا ایمان ہے ایسا خلوص ہے جماعت کی ایسی ایسی پیاری ادائیں ہیں کہ اس کی کوئی نظیر اور کہیں نظر نہیں آسکتی۔تحریک جدید کے دفتر چہارم کے اجراء کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ دفتر بھرنا شروع ہو گیا ہے اور یاد دہانی بعض دفعہ کی کمی ہو جاتی ہے نظام جماعت کو یاد دلاتے رہنا چاہئے۔توسیع مکان بھارت کا فنڈ بھی اسی طرح زندہ اور جاری ہے کئی عورتیں ابھی بھی زیور لے کر آتی ہیں کہ اس کو توسیع مکان بھارت میں ڈال دو، کوئی چندے باہر سے بھجوا رہا ہے پہلے کی طرح بھر پور تو نہیں مگر ایک TRICKLE کہنا چاہئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک چھوٹی سی ندی ایک روبن کے ابھی تک بہہ رہی ہے۔اس میں یاد دہانی کا کوئی سوال نہیں دلوں میں یاد دہانی کرنے والے خدا نے ایسے فرشتے بٹھائے ہوئے ہیں جو جماعت کو کسی تحریک کو بھی بھولنے نہیں دیتے۔توسیع و بحالی مساجد کی تحریک میں بھی اسی طرح یہ مضمون چل رہا ہے۔خدا کے فضل سے آئے دن کسی دوست کی طرف سے خط آجاتا ہے اور بعض دفعہ چیک ساتھ ہوتا ہے بعض دفعہ یہ اطلاع ہوتی ہے کہ خدا نے مجھے تو فیق عطا فرمائی۔اور اس میں بھی جتنی مجھے توقع تھی اس کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل سے رقم میسر آرہی ہے اور مجھے امید ہے کہ اس سلسلہ میں انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کی ساری