خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 339 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 339

خطبات طاہر جلدے 339 خطبه جمعه ۳ ارمئی ۱۹۸۸ء نفرت پیدا ہو چکی ہے ایک گروہ کی دوسرے گروہ سے کہ پولیس کے بس کی بات نہیں رہی۔کئی علاقوں میں کرفیولگا ہوا ہے اور ظالمانہ چھر اگھوپنے کی داستانیں ،زندہ جلا دینے کے قصے ،گھر بارلوٹنے اور پھر نفرت کے جتنے بھی اظہار انسان کے لیے ممکن ہیں وہ سارے آپ کو کراچی کی گلیوں میں دکھائی دے رہے ہیں۔یہ وہ باتیں ہیں جو اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں رکھتیں۔لیکن مزید تکلیف کی بات یہ ہے کہ ساری دنیا میں ان کو اسلام کے مظاہر کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ہندوستان کے ٹیلی ویژن ہوں یا جرمنی کے یا فرانس کے یا امریکہ کے یا روس کے یا چین یا جاپان کے وہ سارے ان مظالم کو دکھاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ہیں مسلمان ممالک میں یہ ہو رہا ہے۔کراچی میں یہ ہو رہا ہے ، عراق میں یہ ہورہا ہے، تہران میں یہ ہو رہا ہے ، لبنان میں یہ ہو رہا ہے۔غرضیکہ باری ، باری وہ سارے مناظر پر روشنی ڈالتے چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ اسلام ہے۔اس قدر خوفناک حالت ہے کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ صاحب دل شدید تکلیف محسوس کیے بغیر رہ ہی نہیں سکتا اور ہو ہی نہیں سکتا کہ اسلام سے محبت ہو اور مسلمانوں کی تکلیف سے انسان بے حس ہو جائے۔اس لیے آپ کو اسلام کی محبت کا دعویٰ ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ جماعت احمد یہ اس دعوی میں سچی ہے۔اس لحاظ سے آپ اس دُکھ کو محسوس کریں اور دعائیں کریں اور اللہ تعالیٰ سے رحم مانگیں بخشش طلب کریں اور ان بقیہ ایام اور بقیہ راتوں میں خدا سے عرض کریں کہ جو کچھ ہم پر ظلم ہوتا ہے۔اُس میں تیری تقدیر ہماری ہر قدم پہ ، ہر آن ہماری نصرت فرما رہی ہوتی ہے۔تو ہماری دیکھ بھال کر رہا ہوتا ہے۔ایک نظام جماعت ہے جو ہر وقت اس کام پر مستعد ہے کہ کسی احمدی کو تکلیف پہنچے اور اُسے دور کرنے کی کوشش کی جائے۔یہ کروڑ ہا بندے تیرے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کی طرف منسوب ہونے والے ہیں۔ان کی تکلیف کا کوئی پرسان حال نہیں دنیا میں اور ہمیں بھی اختیار نہیں ہے۔ہم کوشش کرتے ہیں تو روک بھی دیا جاتا ہے چنانچہ راولپنڈی ، اسلام آباد میں جماعت احمدیہ نے بے ساختہ فوری طور پر مظلوموں کی مدد کی کوشش کی تو علماء نے شور مچادیا کہ ہرگز انہیں موقع نہیں دینا چاہئے۔چنانچہ حکماً ہمیں وہاں سے ہٹا دیا گیا اور خدمت کرنے سے بھی باز رکھا گیا لیکن دعاؤں سے ہمیں کون باز رکھ سکتا ہے۔راتوں کو اُٹھ کر جو آپ ان کے لیے گریہ وزاری کر سکتے ہیں اُس میں تو