خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 278
خطبات طاہر جلدے 278 خطبه جمعه ۲۲ را پریل ۱۹۸۸ء پر ایک ملک حاصل کیا گیا تھا وہاں کے وزیر بن کر کوئی حیا، کوئی شرم نہیں کہ ہم کیا ہدایت دے رہے ہیں، ہم پبلک میں کیا بیان دے رہے ہیں کہ جو احمدی کلمہ پڑھے اس کے اوپر سخت کارروائی کی جائے، حکومت کہیں غافل نہ رہے، جو آرڈینینس ہے اس کو سختی سے جاری کیا جائے ، ان کی مسجدوں کو بے آباد کرنے کی پوری کوششیں کی جائیں ، کوئی اذان کی آواز نہ آئے۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ خدا کے دشمن تلے بیٹھے ہیں کہ اس کی عبادت کا نام مٹادیں گے اور حیامٹ گئی ہے، احساس مٹ گیا ہے۔چنانچہ اس واقعہ سے دو دن پہلے راولپنڈی اور اسلام آباد کی مسجدوں میں یہ بڑی شدت کے ساتھ تحریک کی گئی تھی کہ ان کی مسجدوں سے نہ صرف کلے مٹائیں، ان کی مسجدوں کو منہدم کیا جائے اور تمام عوام الناس ( وہ اپنے آپ کو سمجھتے ہیں کہ قربانی کے لئے پیش کر رہے ہیں ) اس قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں کہ احمدیوں کی مسجدیں مسمار کرنی ہیں اور ان کے رخ بدلنے ہیں اور ان کے گنبد مٹانے ہیں غرضیکہ جو جس کے دماغ میں باتیں آئیں اس نے ممبر رسول سے چڑھ کر کیں۔کوئی حیا نہیں کی کہ کس مقدس منبر پر کھڑے ہو کر میں کیسی نا پاک تعلیم دے رہا ہوں۔چنانچہ اس قسم کے واقعات چونکہ ایک غیر معمولی نوعیت کے واقعات ہیں ہر گز بعید نہیں کہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا یہ واقعہ مظہر ہو اور اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو سبق دینے کے لئے سمجھانے کے لئے کہ خدا تعالیٰ کے پاس انتقام کی بے شمار راہیں ہیں تمہارے ہی ہتھیاروں سے تمہیں ہلاک کر سکتا ہے، تمہاری اپنی طاقتوں کے ذریعے تمہیں سزا دے سکتا ہے۔اس لئے اپنی طاقتوں کے گمنڈ میں متکبر نہ ہو اور خدا کے بندوں پر جو عبادت کرنے والے بندے ہیں ، خدا کی محبت میں اور اس کے رسول کی محبت میں جو کلے کے پیج اپنے سینوں پر لگاتے ہیں یا اپنی مسجدوں پر لکھتے ہیں ان کی دشمنی کر کے یہ نہ سمجھو کہ تم خدا کی پکڑ سے بچ سکتے ہو۔یہ پیغام ہے جو مجھے اس میں نظر آرہا ہے اور اس خیال کو مزید تقویت اس بات سے ملتی ہے کہ اس واقعہ سے پہلے مختلف جگہوں میں احمدیوں نے بالکل اسی مضمون کی خواہیں دیکھیں۔خود پاکستان سے ایک دوست نے اس واقعہ سے تقریباً ایک ماہ پہلے خواب دیکھی کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ پیغام ہے کہ وہ جگہیں جہاں سے احمدیوں کی مسجدیں برباد کرنے اور کلمے مٹانے کی سازشیں ہو رہی ہیں ان جگہوں پر میں آسمان سے آگ برساؤں گا یا راکٹ برساؤں گا اور اس کے نتیجے میں سزا دوں گا ان لوگوں کو۔اسی طرح جرمنی سے ایک نوجوان نے مجھے خواب لکھی جو بالکل اسی مضمون کی تھی