خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 173 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 173

خطبات طاہر جلدے 173 خطبه جمعه ۱۸ / مارچ ۱۹۸۸ء جماعت پر مظالم کا تذکرہ۔جھوٹ کے خلاف جہاد کریں ( خطبه جمعه فرموده ۱۸ مارچ ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی :۔اِنَّمَا يَفْتَرِى الْكَذِبَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِايَتِ اللَّهِ وَأُولَيكَ هُمُ الْكَذِبُونَ (اقل :١٠٢) اس کا ترجمہ یہ ہے کہ یقیناً مفتری لوگ تو وہی ہیں جو ایمان نہیں لاتے نہ کہ خدا کی طرف سے ہونے کا دعویدار یعنی یہ مفہوم اس میں شامل ہے گویا وہ لفظوں میں بیان نہیں ہوا۔اِنَّمَا يَفْتَرِى الْكَذِبَ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِايْتِ اللهِ بلا شک یقینا وہی لوگ مفتری ہیں جو اللہ تعالیٰ کی آیات پر اس کے نشانات پر ایمان نہیں لاتے۔وَأُولَبِكَ هُمُ الْكَذِبُونَ اور یہی وہ لوگ ہیں جو جھوٹے ہیں۔پاکستان میں مسلسل جماعت احمدیہ کی مخالفت میں ہر قسم کے افتراء اور کذب سے کام لیا جارہا ہے اور جو مختلف رنگوں میں مختلف صورتوں میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں وہ وقتی طور پر کبھی کچھ دیر کے لئے دیتے ہیں تو پھر دوبارہ اور زیادہ شدت کے ساتھ شروع ہو جاتے ہیں اور یہ سلسلہ بند نہیں ہوا۔اگر چہ دوسرے اہم مضامین کے بیان کی خاطر بسا اوقات لمبے عرصے تک ان مظالم کی تفصیل کا ذکر خطبوں میں نہیں کیا جاتا لیکن جماعت کی طرف سے خبر ناموں کی صورت میں تمام دنیا کو پاکستان کے حالات سے مطلع رکھا جارہا ہے اور جماعتوں کو بھی مطلع رکھا جارہا ہے، دوسری دنیا کو بھی جن کا جماعت احمدیہ سے تعلق نہیں اس کو بھی مطلع رکھا جارہا ہے لیکن یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ان کی مدد کے محتاج ہیں یا اپنے درد ناک حالات بیان کر کے کسی رحم کی توقع رکھتے ہیں۔دنیا کے ساتھ ہمارا معاملہ نہیں۔ہمارا معاملہ صرف خدا تعالیٰ کے ساتھ ہے۔انسان کا فرض ہے کہ دنیا کی