خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 172
خطبات طاہر جلدے 172 خطبہ جمعہ اار مارچ ۱۹۸۸ء مرحومہ کی بیماری میں ان کے لئے دعا کی تھی اور ان کو بھی جوابا اللہ تعالیٰ نے یہی شعر فرمایا کہ:۔سرخ پوشے کہ لب بام نظر می آید نہ بزوری نه بزاری نه بزر می آید حضرت مصلح موعود کو بھی بتا دیا گیا تھا لیکن آخر وقت تک دعاؤں سے پھر بھی وہ غافل نہیں رہے۔تو اس بچی کی عملاً وفات تو چند دن پہلے ہو چکی تھی ڈاکٹری نقطہ نگاہ سے لیکن امریکہ کے قوانین کے مطابق وہ جب تک E۔C جو دماغ کی بجلی کی حرکت دیکھنے کا آلہ ہے اس کے اندر جب تک Flat نہ آ جائے اس وقت تک وہ آرٹیفیشل ، مصنوعی طور پر سانس دلانے کی کوشش چھوڑتے نہیں ہیں کیونکہ ان کو خطرہ ہوتا ہے کہ کوئی بعد میں مقدمہ کر دے گا کہ زندگی کا امکان تھا اور اس کو مار دیا گیا۔تو اس وجہ سے جو گزشتہ چند دن ہیں ان میں ایک مصنوعی طور پر اس کی نعش رکھی گئی تھی ورنہ وہ آج سے چند دن پہلے وفات پاچکی تھی۔اب انشاء اللہ اس کی نماز جنازہ ہوگی اور اس کی مغفرت کے لئے ، وہ تو ویسے بھی معصوم بچی تھی دعا تو ہو گی ہی لیکن اس کی والدہ کے لئے بہت دعا کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ اسے صبر جمیل عطا فرمائے۔