خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 155 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 155

خطبات طاہر جلدے 155 خطبہ جمعدار مارچ ۱۹۸۸ء نمایاں ہے کہ جہاں جہاں جس جس ملک میں یہ توفیق ہو وہاں جماعتی سوسالہ نمائش کے لئے ہال کی تعمیر کی جائے اور اس کو پھر مستقل ایک نمائش گاہ کے طور پر ہمیشہ استعمال کیا جائے۔اس پہلو سے خصوصیت کے ساتھ مجھے فکر ہے کہ بہت بڑے بڑے ممالک جن میں یہ کام آج سے بہت پہلے شروع ہو جانا چاہئے تھے ان میں ابھی اس کا آغاز نہیں ہوا اور جہاں تک جماعت کی استطاعت کا تعلق ہے اس بارے میں کوئی بھی شک نہیں کہ اگر اب بھی آئندہ ایک دو ماہ کے اندران خاص نمائش گاہوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے تو جس طرح جماعت وقار عمل کے ذریعے یا دیگر کوششوں سے حصہ لیتی ہے ہرگز بعید نہیں کہ اسی سال کے آخر تک یہ نمائش گاہیں تیار ہو جا ئیں۔ان نمائش کے بڑے ایوانوں میں جو چیز ملحوظ رہنی چاہئے وہ جیسا کہ میں نے کہا یہ ایک مستقل چیز ہو گی۔عارضی طور پر یہ نہیں کہ آپ کتابیں سجائیں اور پھر اس کے بعد ان کو سمیٹ لیں یا جماعت کے چارٹس لگائیں اور پھر اس کے بعد ان کو سمیٹ لیں یا ویڈیوز دکھانے کا انتظام کریں اور پھر اس انتظام کو اکٹھا کر کے کسی اور جگہ منتقل کر دیں بلکہ ایسی عمارتیں جہاں صد سالہ جو بلی کی نمائش ہونی ہے وہ مستقلاً ہمیشہ پھر اس کام کے لئے استعمال ہوں گی۔وہاں ہر باہر سے آنے والا ہر وہ شخص جو جماعت میں کسی رنگ میں دلچسپی رکھتا ہے وہ جب بھی آئے اس کے سامنے ساری جماعت کی سوسالہ کارروائی یکجائی صورت میں پیش کی جاسکے۔جہاں تک چارٹس کا تعلق ہے، جہاں تک تصاویر کا تعلق ہے، جہاں تک اہم کتب کا تعلق ہے جن کو اس مستقل نمائش میں شامل کیا جاتا ہے وہ تیار کئے جاچکے ہیں۔کتب میں سب سے زیادہ اہم اور ہمیشہ کے لئے مستقل اہمیت رکھنے والی چیز قرآن کریم ہے اور قرآن کریم کی اشاعت کے سلسلے میں اس کے ساری دنیا میں اس وقت تقریباً ایک سو ممالک میں یہ کا روائی ہو رہی ہے اور ترجموں کے او پر نظر ثانی کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔بہت سے ترجمے اس وقت طبع ہورہے ہیں۔ان سب کو جب اکٹھا بھجوانا شروع کیا جائے گا تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ ان جماعتوں پر کتنا بڑا بوجھ اچانک پڑے گا جو پہلے تیار نہ ہوں۔قرآن کریم کے پچاس سے زائد زبانوں میں تراجم ہیں اور صرف ایک ایک دو دو نسخے نہیں بھجوائے جائیں گے بلکہ جن ملکوں میں زیادہ ضرورت ہوگی وہاں زیادہ بھجوائے جائیں گے۔