خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 104 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 104

خطبات طاہر جلدے 104 خطبه جمعه ۱۹؍ فروری ۱۹۸۸ء پیدا کرنے والی ہے۔میں اس بات کا اظہار الفاظ میں نہیں کر سکتا کہ میں آپ سے کس قدرمحبت رکھتا ہوں۔درحقیقت میں جب یہاں نہیں آیا تھا تب بھی آپ سے محبت رکھتا تھا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اب آپ سے اور زیادہ محبت کرتا ہوں جتنی اس سے پہلے کبھی نہ تھی اور میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ باہمی احساس محبت ، یہ خالص للہی محبت جو میرے اور آپ کے درمیان ہے ہمیشہ کامیاب ہو اور کوئی بھی اس خوبصورت حقیقت میں رخنہ ڈالنے کے قابل نہ ہو سکے۔امر واقعہ یہ ہے کہ یہ بلند مقام صرف محبت کے ذریعہ ہی حاصل ہوسکتا ہے جو کہ جذبہ محبت پر ہی قائم ہو۔پس یہ خالص محبت ہی میری بہترین جزا ہے جو میں نے آپ لوگوں سے اس دورہ افریقہ کے دوران حاصل کی ہے۔یہ انتہائی پاکیزہ نشان ظفر ہے جو میں آپ سے لے کر واپس جارہا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ میں آپ کو کبھی اپنی دعاؤں میں نہیں بھولوں گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے لئے میری ساری دعائیں قبول فرمائے۔آمین۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔