خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 105 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 105

خطبات طاہر جلدے 105 خطبه جمعه ۲۶ فروری ۱۹۸۸ء دورہ افریقہ کے حالات۔خلیفہ کے خطبات اور آواز کو براہ راست لوگوں تک پہنچائیں اسی میں برکت ہے ( خطبه جمعه فرموده ۲۶ فروری ۱۹۸۸ء بمقام بیت النورین سپیٹ ہالینڈ ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: گزشتہ ایک ماہ سے چند دن زائد مجھے افریقہ کے دورے کی توفیق ملی ہے۔یعنی سارے افریقہ کی تو نہیں مگر چھ مغربی افریقہ کے ممالک کی اور اس دورے کے نتیجے میں اللہ تعالی کے فضل سے مجھے بہت فائدہ پہنچا اور بہت سے ایسے تجارب ہوئے جن کا حقیقی علم رپورٹوں کے ذریعہ سے نہیں حاصل ہوسکتا تھا۔جب تک انسان تجربے میں خود نہ گزرے اپنی آنکھوں سے حالات کا مقابلہ جب تک نہ کرے اس وقت تک خواہ رپورٹیں کیسی ہی عمدہ اور کیسی ہی تفصیلی کیوں نہ ہوں ہرگز ویسا فائدہ نہیں حاصل ہو سکتا۔چنانچہ بہت سے امور میں اللہ تعالی کے فضل سے نئی راہنمائی حاصل ہوئی اور بہت سے تجربوں سے بعض خامیوں کا علم بھی ہوا،افریقہ میں بسنے والی قوموں کی خاص خوبیوں کی طرف بھی روشنی ملی جن کے متعلق پہلے دور بیٹھ کر اندازہ نہیں ہوسکتا تھا۔اگر چہ یہ دورہ تقریباً ایک ماہ چند دن کا تھا لیکن اس کے نتیجے میں جو کام پیدا ہوئے ہیں اور جو نئے منصوبے ابھرے ہیں ان پر عمل درآمد کروانے کے لیے مہینوں درکار ہوں گے اور جیسا کہ میں نے نائیجیریا میں آخری دورے کے وقت جماعت کو ہدایت کی تھی کہ اصل میں تو کام کا آغاز اب ہو گا۔جب دورہ ختم ہورہا ہے اور اس دوران بہت سی ہدایات جو مختلف افریقہ کے ممالک کو دیں ہیں ان