خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 581 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 581

خطبات طاہر جلد ۶ 581 خطبہ جمعہ ا ار ستمبر ۱۹۸۷ء ان کے اوپر عمل کرنے کی نیت رکھتے ہوئے بھی وہ کمزوری دکھاتا ہے۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کو خدا تعالیٰ نے بار بار اس طرف توجہ دلائی کہ مومنوں کو نصیحت کر نصیحت مومنوں کوضرور فائدہ پہنچائے گی۔فَذَكِّرُ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُ (الغاشیہ: ۲۲) نصیحت کر لیکن عارضی نصیحت کرنے والا نہ بن تو مذکر ہے۔مذکر اس کو کہتے ہیں جو مستقل ناصح ہو، کبھی بھی نصیحت سے الگ رہنے والا نہ ہو۔تو یاد دہانیاں کرانے ایک نظام ہے ایک نصیحت کا نظام ہے جو در حقیقت جماعت کی انتظامیہ کے سپرد ہے۔افسوس کے جماعت کی انتظامیہ بھی اس سے پھر غافل ہو جاتی ہے۔اس سلسلے میں میں نے جب جائزہ لیا مجھے افسوس ہوا یہ دیکھ کر کہ جو کام انتظامیہ کے سپرد کئے ہوئے تھے وہ انہوں نے نہیں کئے ، اکثر جگہوں پر نہیں گئے۔بعض باتوں کے متعلق کہا تھا کہ ان کو مستقل اپنے ایجنڈے کا حصہ رکھیں ورنہ آپ بھول جائیں گے۔مثلاً دعوت الی اللہ کی سکیم ہے اس سے اللہ کے فضل سے انفرادی طور پر لوگوں نے بے حد فائدہ اٹھایا ہے اور بعض جگہ جماعتی طور پر بھی یعنی با قاعدہ تنظیم کے تابع وہ لوگ جو پہلے دعوت الی اللہ کرنا جانتے نہیں تھے ان کو دعوت الی اللہ کا طریقہ آیا، اس کا شوق بڑھا اور نظم وضبط کے ساتھ انہوں نے کام آگے بڑھانا شروع کیا۔لیکن اگر مجالس عاملہ اسے مہینے میں کم سے کم ایک دفعہ اپنے ایجنڈے میں شامل رکھتیں اور جس طرح کہ میں نے کہا تھا کہ وہ بار بار جائزہ لیتی رہیں بحیثیت مجلس عاملہ، بحیثیت ایک سیکرٹری اصلاح وارشاد نہیں۔ساری مجلس عاملہ اپنے آپ کو ذمہ دار سمجھے اور جائزہ لے کہ اس دور میں ہم نے کتنے مزید احمدیوں کو دعوت الی اللہ کا فن سکھایا ہے؟ ان کو ساتھ لے کر آگے بڑھے ہیں۔کتنے نئے دائروں میں جماعت کا پیغام پہنچانے کی کوشش کی ہے، کون سے علاقے تشنہ پڑے ہیں ، کون کون سی قو میں خالی ہیں، کون کون سے گروہ ہیں مثلاًکستانی اور دوسرے باہر سے آنے والے مہاجرین کے بھی بڑے گروہ ہوتے ہیں ، کن کی طرف ہم توجہ کر سکیں ہیں، کن کی طرف توجہ کرنا باقی ہے؟ یہ سارے کام اتنے زیادہ ہیں کہ ایک فرد کا کام نہیں اور یہ بار بار بھول جانے والے کام ہیں۔اس لئے جماعتوں کے لئے ضروری ہے کہ جو نصیحت کی جائے وہ انفرادی طور پر بھی یا درکھنے کی کوشش کی جائے لیکن اُس سے بڑھ کر جماعتی طور پر یا در کھنے کی کوشش کی جائے۔انتظامیہ کو بعض ایسی باتیں جو مستقل ہدایت کا رنگ رکھتی ہیں چارٹس پر لکھ کر اپنے دفتروں میں لٹکا لینی چاہئیں تاکہ