خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 97
خطبات طاہر جلد ۶ 97 خطبہ جمعہ ۶ فروری ۱۹۸۷ء طرح درد کے ساتھ دعا کی توفیق بخشی کہ چند مہینے کے اندر اندر بعض دفعہ چند ہفتوں کے اندراندران کا خط آیا کہ سمجھ نہیں آئی کیا ہوا ہے لیکن بالکل اچانک پلٹا کھا گیا ہے ان کا مزاج اور خدا کے فضل سے نیکی کی طرف مائل ہو گیا ہے۔تو میں تجربے سے بتا رہا ہوں آپ کو کہ دعا کی بہت بڑی قیمت ہے جو آپ وصول نہیں کرتے خواہ مخواہ۔اپنے گھروں کے ماحول کو سجانے اور خوشگوار بنانے میں دعاؤں کو استعمال کریں اور دعا سے خلوص نیت پیدا ہوتا ہے۔اگر آپ بغیر دعا کے نتیں باندھتے ہیں تو بعض دفعہ ان میں خرابی رہ جاتی ہے اس میں کھو کھلا پن ہوتا ہے لیکن جب آپ دعا کرتے ہیں نیت کے ساتھ تو خدا سے چونکہ مانگ رہے ہوتے ہیں اس لئے نیت بھی ساتھ ساتھ پر کھی جاتی ہے۔اس میں زیادہ سنجیدگی پیدا ہو جاتی ہے، اس میں زیادہ عزم آجاتا ہے۔تو اپنے گھروں کے ماحول کو بھی سجائیں بہت عظیم الشان جشن ہے یہ۔یہ جشن کوئی ایسا نہیں ہے جو صرف جھنڈیوں سے یا روشنیاں جلا کر خوبصورت دکھایا جائے گا۔یہ وہ تزئین ہے جو میں بتا رہا ہوں اس سے آپ نے یہ جشن منانا ہے اور اس کے لئے تیاری کرنی پڑے گی ابھی سے دور نہ اچانک ایک دن میں تو آپ کے گھر کا ماحول خوبصورت نہیں ہو جائے گا۔پھر نمازوں کی طرف توجہ کریں گھر میں ابھی بھی بہت سے بچے ایسے ہیں جو نمازوں سے غافل ہیں اور ماں باپ ان کو بچپن سے عادت نہیں ڈالتے تلاوت سے ناواقف ہیں اور اس کی عادت نہیں ڈالتے۔بہت سی کمزوریاں ہیں گھر کے ماحول میں اب وقت ہے کہ آپ بھی توجہ کریں اور جماعت بھی آپ کو وقتا فوقتا یاد دہانی کرواتی رہے اور آپ کی مدد کرے ان چیزوں کو حاصل کرنے میں۔ایک آخری بات لیکن وہ بھی بہت ہی اہم ہے وہ لین دین کو سنوارنا ہے۔بہت ہی تکلیف ہوتی ہے جب یہ پتا چلتا ہے کہ ایک احمدی نے کسی دوسرے احمدی کا پیسہ کھالیا ہے یا ایک احمدی نے کسی غیر احمدی کا پیسہ کھا لیا ہے۔بعض دفعہ غیر احمدی خط لکھتے ہیں کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے عدالت میں بھی نہیں جا سکتے کیونکہ ہمارے پاس ایسے ثبوت نہیں ہیں نہ اتنی توفیق ہے لیکن ہے وہ احمدی اور احمدیت پر اعتبار کر کے میں نے اس کو یہ پیسے دیئے اور وقت کے اوپر اس کے کام آیا لیکن اب وہ واپس نہیں کر رہا اور بسا اوقات ایسی شکائتیں بچی نکلیں۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ میرے کہنے کی وجہ سے ان دوستوں نے ، اکثر دوستوں نے بہت اچھا رد عمل دکھایا اور پہلی غفلت کی تلافی کی اور ان