خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 96 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 96

خطبات طاہر جلد ۶ 96 96 خطبہ جمعہ ۶ فروری ۱۹۸۷ء نہیں آسکتا۔یہ ساری جہالت کی باتیں ہیں۔حکومت محبت ہی کی ہے اور لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرہ: ۲۵۷) میں یہ بھی مفہوم ہے۔دین کا مضمون تو بہت ہی وسیع ہے جہاں جہاں آپ انحراة داخل کریں گے خواہ وہ عائلی زندگی ہو وہاں جہنم بناتے چلے جائیں گے اس زندگی کو اپنے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی اور جہاں محبت اور پیار اور دعا سے حالات کو خوشگوار بنانے کی کوشش کریں گے اور اپنی بدخلقیوں کو بالا رادہ دور کرنے کی کوشش کریں گے۔نفرت کی بجائے محبت پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، ترش روئی کے بجائے نرم گفتاری پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، کسی سے جبر ا چھیننے کی بجائے ایثار پیدا کرنے کی کوشش کریں گے وہاں وہاں آپ کو محسوس ہو جائے گا کہ آپ جنت کی طرف چلنا شروع کر چکے ہیں۔آپ کا ہر قدم بہتری کی طرف روانہ ہوا ہے اور جب تک یہ سفر شروع نہیں کریں گے اس سفر کی منزلیں طے کیسے ہوں گی۔تو اکثر جو جھگڑے اور جو شکائتیں مجھ تک پہنچتی ہیں اور کوئی دن بھی ایسا نہیں ہوتا جب کہ بیسیوں خطوط یہ ذکر لئے ہوئے نہیں آتے۔میں نے اندازہ لگایا ہے کہ بے وجہ کا عذاب ہے جو اپنے او پر لوگوں نے سہیڑا ہوا ہے اور صرف ان کے ارادے کا دخل ہے پر خلوص ارادے کا جس کے ساتھ دعائیں شامل ہوں۔اگر وہ آج ارادہ کر لیں کہ ہم نے اپنے گھر کے ماحول کو خوشگوار بنانا ہے تو کل وہ گھر خوشگوار بن سکتا ہے اور دوسرے دعاؤں کی کمی ہے۔پہلے بھی میں نے توجہ دلائی تھی کہ قرآن کریم نے یہ دعا سکھائی ہے بڑی خوبصورت دعا ہے: رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إمَامًا ( الفرقان: ۷۵) یہ دعا کیوں نہیں پڑھتے اور تقویٰ اور خلوص کے ساتھ سوچ سمجھ کے۔یہ دعا اگر پورے خلوص کے ساتھ سوچ کر سمجھ کر اس کے معنی کیا ہیں آپ پڑھیں گے تو اس کا پھل بھی پائیں گے اسکے نتیجے میں آپ کی کوششوں میں بہت برکت پڑے گی۔بعض لوگوں نے توجہ کی اور فائدہ بھی اُٹھایا۔بعض دفعہ بعض خواتین نے بہت ہی بیقراری سے خط لکھے کہ ہمارا یہ حال ہو چکا ہے اور ساری کوششیں ناکام ہو گئی ہیں دعا بھی کرتے ہیں اب آپ دعا کے ذریعے میری مدد کریں اور میں یہ نہیں چاہتی کہ میرے خاوند کو ڈانٹیں اس سے خفا ہوں کیونکہ اس کے نتیجے میں میرے گھر کا ماحول اور زیادہ تباہ ہو گا لیکن دعا کریں اور اللہ تعالیٰ نے بعض دفعہ اس