خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 98
خطبات طاہر جلد ۶ 98 98 خطبہ جمعہ ۶ فروری ۱۹۸۷ء کی رقم واپس کر دی لیکن یہ موقع کیوں آیا کہ آپ کی غفلت کا طعنہ خلیفہ وقت کو دیا جائے اور ساری جماعت کو بدنام کرنے کا ایک موقع مہیا کیا جائے۔لیکن اس سے قطع نظر لین دین کے معاملے کی صفائی بہت ہی ضروری ہے کیونکہ لین دین میں اگر آپ گندے رہیں گے تو نہ آپ کی دعاؤں میں برکت ہوگی ، نہ آپ کی اولاد کی تربیت میں برکت ہوگی ، نہ سچا امن اور چین آپ کو نصیب ہوسکتا ہے کیونکہ گندے مال کا زہر جو ہے وہ ہر چیز کوگندہ کر دیتا ہے اور خصوصا گندے مال کی بھی مختلف قسمیں ہیں جو بدیانتی اور دھو کے کا پیسہ ہے وہ تو کسی احمدی کو ہضم ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ اس کی سزا خدا تعالیٰ احمدی اگر ہے تو اپنی باقی باتوں میں سچا ہے تو خدا تعالیٰ اس کو بعد میں جہنم میں ڈالنے کی بجائے اس دنیا میں ہی سزا دے دیتا ہے پھر وہ بد سے بدتر حال میں منتقل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔اس لئے لین دین میں احتیاط کریں، ہودی کا روبار سے سوائے اس کے کسی ملکی قانون کی وجہ سے مجبوری ہے بے انتہا۔اس کراہت کے ساتھ جس کراہت کے ساتھ سو رکھانے کی اجازت ہے اس کے ساتھ سودی کاروبار کرنا ہو تو کریں ورنہ اس کو ختم کریں۔نئے رستے نکالیں اپنے اموال میں برکت پیدا کرنے کے اور ایک دوسرے سے لین دین میں صاف ہوں اور غیروں سے خصوصیت کے ساتھ لین دین میں صاف ہوں۔اس سے انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو جشن منانے میں بہت بڑی مدد ملے گی۔کتنا عظیم الشان جشن ہوگا اس جماعت کا جس کے گھر عائلی زندگی میں سنت پر عمل کرنے کے نتیجہ میں جنت نشان بن چکے ہوں۔یہ لین دین کے معاملات ایک دوسرے کے پیسے غصب کرنے میں نہیں بلکہ ایک دوسرے کے لئے ایثار کی بنیادوں پر قائم ہوئے ہوں اور جن کے گھر دعاؤں اور درود اور سلام کی آوازوں سے اور خدا کی راہ میں گریہ وزاری اور عبادتوں کے نتیجہ میں ایک ایسی موسیقی پیدا کر رہے ہوں کہ جس کی کوئی مثال دنیا کی کوئی تہذیب بھی پیش نہیں کر سکتی۔کہاں وہ نئی طرز کے موسیقی کے پروگرام جہاں معلوم ہوتا ہے کہ انسانیت عمدا موسیقی کے جھنڈ میں ڈوب کر خود کشی کرنے کے ارادے سے اس میں داخل ہوئی ہے۔کہاں خدا کی یاد میں بلند ہونے والی آواز میں خواہ وہ سکیاں ہوں ہلکی آواز کی یا بلند آواز میں رو رہے ہوں یا تلاوت کی آوازیں ہوں کہاں ذکر الہی کی صدائیں یہ اور موسیقی ہے جو اسلام نے ہمیں سکھائی ہے۔بعض لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اسلام آرٹ کے خلاف ہے اور اسلام میں آرٹ کو