خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 774 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 774

خطبات طاہر جلد ۶ 774 خطبہ جمعہ ۲۰ / نومبر ۱۹۸۷ء قربان کر کے آئے کہ جن دوستوں نے ان کو دعوت دی تھی ان کا انکار نہیں کر سکتے تھے۔تو اس پہلو سے معلوم یہ ہوتا ہے کہ جماعت امریکہ میں بالعموم بہت ہی زیادہ کام کرنے کی گنجائش پیدا ہو چکی ہے اور بہت ہی نیک اثر احمدیوں کا اپنے اپنے علاقوں میں ہے۔تقریبات میں شمولیت کے بعد وہاں کی جماعت نے جو تاثرات بھجوائے یا اس وقت بھی بعد میں بیان کئے ان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں اسلام کے لئے یعنی بچے اسلام کے لئے اس اسلام کے لئے جسے جماعت احمد یہ دیکھتی ہے اور جس پر جماعت احمد یہ عاشق ہے بہت ہی عظیم الشان گنجائش موجود ہے۔اکثر امریکہ کے متعلق جو یہ تاثر ہے کہ لوگ اسلام سے نفرت کرتے ہیں یہ درست ہے کہ لوگ اسلام سے نفرت کرتے ہیں لیکن اس اسلام سے نفرت نہیں کرتے جو حضرت اقدس محمد مصطفی مو کا اسلام تھا ، اس اسلام سے نفرت نہیں کرتے جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آنکھوں نے دیکھا اور جس سے ہم پیار کرتے ہیں بلکہ ایک ایسے فرضی اسلام سے نفرت کرتے ہیں جس کا دو طرح سے انہوں نے مشاہدہ کیا ہے۔اوّل وہ اسلام جوان کے پروپیگنڈا میڈیا ریڈیو، ٹیلی ویژن اور اخبارات ان کے سامنے پیش کرتے ہیں اور وہ چونکہ ایک خاص نفرت کے زاویے سے تصویر پیش کی جاتی ہے جس میں سیاسی مصالح شامل ہو چکے ہیں اور بہت حد تک عمد أ مکر وہ صورت میں اسلام کو پیش کیا جاتا ہے۔اس لئے اس زاویے سے جب اسلام کو دیکھا جائے تو واقعی ایک نہایت ہی مکر وہ تصویر ابھرتی ہے۔اس لئے جو عوام الناس ہیں ان کا اس میں کوئی قصور نہیں۔جب آپ ایک بدصورت نقشہ کھینچیں گے تو طبیعت طبعا اس سے متنفر ہوگی اور دور بھاگے گی۔دوسرا جو بعض مسلمان ممالک کے جارحانہ اقدامات ہیں اور ان کے خاص ظالمانہ برتاؤ خود اپنے ممالک کے بسنے والوں سے ہیں اس کا بہت برا اثر ہے اور جب بھی مجالس لگتی ہیں ان میں یہ سوال ضرور اٹھتے ہیں۔بہر حال یہ ایک الگ لمبی روئیداد ہے جس کی تفصیل میں اس وقت جانے کی گنجائش نہیں مگر جہاں جہاں بھی مجالس لگیں وہاں ان مسائل پر سوال اٹھتے رہے اور جماعت کی طرف سے جو صحیح اسلام کی تصویر ہے اسے پیش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔خود اسی جگہ یعنی Portland میں بھی جہاں کی بات ہو رہی تھی وہاں سے ہمارے احمدی دوستوں نے بعض زبانی تاثر بھی بیان کیا پھران کے تحریری خطوط بھی بھجوائے جو لوگ شامل ہوئے تھے تو ان میں سے ایک صاحب جنہوں نے اسلام