خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 773 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 773

خطبات طاہر جلد ۶ 773 خطبہ جمعہ ۲۰ نومبر ۱۹۸۷ء پھر Tosan ایک جگہ ہے مغرب کی طرف وہاں بھی جماعت چھوٹی ہونے کے باوجود بہت ہی خوبصورت اور با موقع مسجد کی تعمیر کی ان کو توفیق ملی اور وہاں بھی افتتاح کی تقریب ہوئی۔پھر Portland شمال مغربی حصے میں واقع ہے یہ Origan سٹیٹ کا دارالخلافہ یا Capital City ہے۔اس جگہ بھی خدا کے فضل سے چھوٹی سی جماعت نے بہت ہی پیاری اور بڑی خوبصورت مسجد بنائی ہے اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ کئی سالوں تک ان کی ضروریات پوری ہوتی رہیں گی۔صرف چار خاندانوں کی جماعت ہے۔امریکہ کی جماعتوں میں غالبا سب سے چھوٹی ہے اور ان کو یہ تاریخی خدمت کی توفیق ملی کہ سارے امریکہ کے مغربی ساحل میں بیان کیا جاتا ہے کہ یہ پہلی مسجد ہے جس کی پہلی اینٹ اس غرض سے رکھی گئی تھی کہ خدا کا گھر بنے گا اور سارے مغربی امریکہ کے اندر یہ جو اعزاز ہے اس کے مغربی ساحل کے اندر پہلی مسجد بنانے کا یہ بہت ہی ایک تاریخی نوعیت کا اعزاز ہے۔اگر چہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بھی اور پاکستانیوں نے بھی بعض مراکز قائم کئے ہیں جن میں وہ نمازیں ادا کرتے ہیں جس طرح جماعت احمد یہ بھی کثرت سے ایسے مراکز قائم کرتی ہے لیکن بیان یہ کیا گیا ہے پہلی خدا کی خاطر بنائی جانے والی عمارت یعنی آغاز سے لے کر آخر تک مسجد کی خاطر جو بنائی گئی تھی وہ یہ پہلی مسجد ہے۔جہاں تک جماعتوں کے تعلقات کا معاملہ ہے اکثر یہ محسوس کیا گیا ہے کہ احباب جماعت خدا کے فضل سے غیروں پر اچھا اثر رکھتے ہیں اور ان کے تعلقات بہت وسیع ہیں۔بعض صورتوں میں تو بہت چھوٹا ہونے کے باوجود تعداد میں ان کا رسوخ اور ان کا نیک اثر بہت ہی وسیع ہے۔چنانچہ Portland ہی میں جو تقریب منعقد کی گئی مسجد کی اور اس کے بعد مجھ سے ملاقات کروانے اور پھر سوال وجواب کی مجلس منعقد کرنے کی اس میں Portland کی تقریباً ساری سوسائٹی کی کریم (Cream) آئی ہوئی تھی یعنی جو ان کی سوسائٹی میں اہم لوگ ہیں بڑے بڑے دانشور اور سائنسدان اور ڈاکٹرز اور جراح، ہر قسم کے قابل لوگ وہاں اکٹھے ہوئے تھے اور اس علاقے کے سینیٹر جہاں مسجد بنی ہے وہ بھی اور ان کی بیگم بھی جو اس شہر کی میئر ہیں وہ بھی تشریف لائے ہوئے تھے تقریب میں اور ان کے رد عمل سے جو باتوں کے دوران ظاہر ہوا یہ معلوم ہوتا ہے کہ جماعت نے وہاں بہت ہی نیک اثر ان لوگوں پر چھوڑا ہوا ہے۔چنانچہ بعض لوگوں نے بتایا کہ اپنی دلچسپی کی تقریبات اور کلبوں کی شمولیت کو محض اس لئے وہ