خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 763 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 763

خطبات طاہر جلد ۶ 763 خطبہ جمعہ ۱۳ار نومبر ۱۹۸۷ء کریں گے اور مجھے ان کے متعلق کوئی بھی خدشہ نہیں۔خدا خودان کی حفاظت فرمائے گا اور جو بے وفائی کے جذبے دل میں رکھتا ہے اور احمدیت کو قومی نفرتوں کے لئے ایک آلہ کار بنانا چاہتا ہے اس کی کوششیں مردود ہوں گی میں یقیناً آپ کو بتاتا ہوں اور اس میں کوئی بھی شک نہیں کہ خدا خود اس جماعت کی حفاظت کرنے والا ہے، وہ نگران ہے اور وہ ہر ایسی کوشش کو نا مراد اور نا کام کر دے گا جو جماعت میں تفرقہ پیدا کرنے والی ہے اور حبل اللہ پر ہاتھ ڈالنے والوں کے اجتماع کے خلاف کوشش کی ہے۔خدا نے خود یہ وعدہ فرمایا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اور بڑے کھلے الفاظ میں دنیا کی آئندہ ہونے والی سازشوں کا ذکر فرماتے ہوئے فرمایا کہ خدا تجھے محفوظ رکھے گا۔چنانچہ 1905ء میں جبکہ پہلی مرتبہ فری مینز (Free Masons) کے متعلق انگریزی زبان میں ایک کتاب شائع ہوئی جس میں یہ بیان کیا گیا کہ ایک سیکرٹ سوسائٹی ہے جو دنیا کی طاقتوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔اس وقت جب کہ فری میسنز (Free Masons) کے لفظ سے ہندوستان کے شاید گنتی کے چند باشندے آگاہ ہوں اور ہندوستان کی بھاری اکثریت نے کبھی نام بھی نہیں سنا تھا کہ فری میسن ہوتے کیا ہیں۔1901ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہوا فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گے“۔( تذکرہ صفحہ:۳۳۶) یعنی خدا تعالی تمہیں اور تمہارے ماننے والوں کوفری میسنز کے تسلط سے محفوظ رکھے گا۔کتنا عظیم الشان وعدہ ہے اور کتنا یقین کی چٹانوں پر قائم کرنے والا وعدہ ہے۔اس لئے خطرات سے آگاہ کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کو خوفزدہ کر رہا ہوں۔میں جانتا ہوں کہ آپ جو خد اوالے ہیں آپ کو کوئی خطرہ نہیں لیکن متنبہ کرنا پھر بھی ضروری ہے کیونکہ قرآن کریم بار بار متنبہ فرماتا ہے۔بعض دفعہت یہ نہ ہونے کے نتیجے میں بعض لوگوں کو خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، بعض کمزور لوگ ٹھو کر کھا جاتے ہیں وہ منصب سے ہٹ جایا کرتے ہیں۔اس لئے جماعت کو تنبیہ نہیں ہے، ان کمزوروں کو بچانے کی خاطر ایک نصیحت ہے کہ تم باخبر رہو کس طرف سے لوگ تم پر حملہ کرتے ہیں کس طرح تمہیں خطرات لاحق ہوتے ہیں اور علاج ایک ہے کہ اللہ کی رسی کو پکڑ لو اور اس رسی کو پکڑ لو جس کے متعلق خدا فرماتا ہے کہ اس رسی کے پکڑنے والوں پر کوئی مسلطا نہیں کیا جائے گا۔فری میسنری کیا ہے اس کی تفصیل کے متعلق ہمیں جاننے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ ایک