خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 764
خطبات طاہر جلد ۶ 764 خطبہ جمعہ ۱۳/ نومبر ۱۹۸۷ء سمبل(Symbol) بن چکا ہے، خفیہ سازش کے ذریعے دنیا کی طاقتوں پر قبضہ کرنے کا۔کہاں تک یہ بات درست ہے کہاں تک یہ بات غلط ہے اس سے بحث نہیں لیکن آج دنیا فری میسنری کو ایک خفیہ تنظیم کے طور پر جانتی ہے جو دنیا کی نظر سے اوجھل ہو کر طاقتوں کے سرچشمے پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس کوشش میں دنیا کے اکثر ممالک میں کامیاب ہو چکی ہے اور بارہا دنیا کے اخبارات میں کتب میں ٹیلی ویژنز پر ، ریڈیو پر ایسے پروگرام آپ سنتے ہوں گے جن میں ان معاملات کی تفصیل بیان کی جاتی ہے کہ کس طرح کتنے اہم لوگ فری میسنری کے ممبر بن گئے۔جب یہ کہا جاتا ہے کہ یہ قبضہ ہے تو وہ انکار کرتے ہیں کہ نہیں ہم تو ایک نیک سوسائٹی کے ممبر ہیں لیکن واقعہ نتیجہ یہی نکلتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے اس الہام کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یقین دلا دیا کہ تو اور تیرے غلام ہر خفیہ تنظیم کی سازش سے محفوظ کئے جائیں گے کیونکہ خدا یہ فرماتا ہے اس نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ تمہیں غیر اللہ کے تسلط سے آزاد کرے گا۔کیسے آپ آزا در ہیں گے؟ اس لئے کہ جب خدا کی محبت آپ کے دلوں پر غالب آئے گی تو غیر اللہ کا رنگ اس پر چڑھ ہی نہیں سکتا ، آہی نہیں سکتا۔ایک دل میں دو محبتیں نہیں رہا کرتیں۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایک سینے میں دو دل ہم نے پیدا نہیں گئے۔مراد یہ ہے کہ جو محبت ایک دفعہ دل پر غالب آجائے اس محبت کی طاقت ہے جو ہر غیر محبت کو دھتکار دیا کرتی ہے۔یہ راز ہے ایک طاقت کے سرچشمے کا۔اس لئے آپ خدا کی محبت کو مضبوطی سے پکڑ لیں اور اس محبت کی خاطر اپنے سارے تعلق مضبوط کریں، اس محبت کی بنا پر خلافت سے تعلق قائم رکھیں تو یقیناً پھر آپ کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ہر دوسرا تعلق جس کی طرف آپ کو بلایا جائے گا اس کی آپ کے نزدیک کوئی بھی اہمیت اور کوئی بھی قیمت نہیں ہوگی۔پھر اسی طرح اور بھی کئی ذرائع سے رفتہ رفتہ رخنہ پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔شوریٰ کے لئے جو تجاویز میں نے دیکھیں چند دن ہوئے میں حیران ہو گیا کہ کس طرح بعض لوگ لاعلمی سے اور بعض لوگ غالباً عمداً ایسی تجویزیں رفتہ رفتہ داخل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ لوگ جو امریکن پرورش میں جوان ہوئے ہیں، یہاں پیدا ہوئے اور یہی بڑے ہوئے اور بعض امریکن قدروں سے واقف ہیں وہ دھو کے میں مبتلا ہو سکتے ہیں اور نیکی کے نام پر ان کو برائی کی طرف