خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 758 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 758

خطبات طاہر جلد ۶ 758 خطبہ جمعہ ۱۳/ نومبر ۱۹۸۷ء ہے جو کسی امیر کی محض اس کی امارت کی وجہ سے عزت کرتا ہے۔لیکن وہ اس سے بھی زیادہ بدنصیب ہے جو جماعت سے اس لئے تعلق توڑ لیتا ہے کہ جماعت کا کوئی شخص کسی امیر کی محض دولت کی خاطر عزت کر رہا ہے۔اس لئے وہ اس سے بڑھ کر بدنصیب کیوں ہوتا ہے جس کی بدنصیبی کو وہ اپنی طعن و تشنیع کا نشانہ بنارہا ہے۔کیا دولتوں کی طرف رجحان کے نتیجے میں آپ کا تعلق خدا سے پیدا ہوا تھا۔کیا آپ کا تعلق خدا سے اس لئے تھا کہ تمام مسلمان امیر لوگوں کو ذلیل کرتے ہیں اور غریبوں کو عزت دیتے ہیں۔یہ ایسی ثانوی چیز میں ہیں جن کا خدا سے تعلق سے کوئی بھی تعلق نہیں۔اس لئے خدا کا تعلق بنیاد ہے۔اگر کسی شخص کا تعلق خدا سے مضبوط ہے اور اسے کوئی یہ کہہ دے کہ فلاں شخص جو جماعت کا نمائندہ ہے اس نے تمہیں ذلیل سمجھا تو کیا اس کے نتیجے میں وہ خدا سے تعلق توڑلے گا؟ امر واقعہ یہ ہے کہ سب سے زیادہ ذلیل دنیا میں ان لوگوں کو سمجھا گیا جن کا خدا سے سب سے زیادہ تعلق تھا۔دنیا میں اپنے وطن میں سب سے زیادہ ذلیل انبیاء کئے گئے ہیں اور سب سے زیادہ تحقیر ان کی کی گئی ہے۔کیا انہوں نے کبھی اس بنا پر کہ خدا کے بندوں نے ان پر ناجائز حملے کئے خدا سے اپنے تعلق کو کمزور کر لیا۔اس لئے پنجہ در پنجہ خدا دارم کا یہ معنی ہے کہ ہمارا تو اپنے خدا سے تعلق ہے۔اس لئے دنیا کا Behaviour یا خدا کی طرف بظاہر منسوب ہونے والےلوگوں کا جو طرز عمل ہے وہ بھی اس تعلق میں ہمیں کمزور نہیں کر سکتا۔ہمیں جس سے محبت یہ ہے خدا کی خاطر ہے اور جب تک وہ خدا کی خاطر رہے گی ہماری اس محبت کو کوئی بھی خطرہ نہیں۔اس مضمون کو آپ اچھی طرح سمجھیں تو پھر کوئی شخص آپ کو دھوکا نہیں دے سکتا۔کوئی شخص آپ کو یہ آ کر کہتا ہے کہ ہم ایک ایسا اجلاس بلاتے ہیں جس میں صرف African Americans شامل ہوں گے۔پاکستانی شامل نہیں ہوں گے۔ہر African American کو سمجھ جانا چاہئے کہ یہ شیطان کی آواز ہے۔یہ ایک ایسی آواز ہے جو انفرادی تفریق نہیں پیدا کر رہی بلکہ جماعت کو دو نیم کرنا چاہتی ہے جو جماعت کے ایک طبقے کے ساتھ دوسرے طبقے میں فرق پیدا کرنا چاہتی ہے اور یہی وہ رد عمل ہے جو یہاں کی جماعت نے ایک موقع پر دکھایا جبکہ ایسی آواز ابھی اٹھائی گئی۔تمام ایسے African Americans جو اپنے اخلاص اور محبت میں خالص ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ