خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 655
خطبات طاہر جلد ۶ 655 خطبه جمعه ۹ /اکتوبر ۱۹۸۷ء آپ کو جب بلایا جائے گا تو آپ یہ نہیں سمجھیں گے کہ باہر سے میری مرضی کے خلاف مجھے آواز دی جا رہی ہے میں بیٹھنا چاہتا ہوں مجھے چلایا جارہا ہے، میں چلنا چاہتا ہوں مجھے دوڑایا جار ہے بلکہ آپ کے دل کی کیفیت حضرت ابراہیم کے دل کی سی کیفیت ہو جائے گی۔ربنا ارنا مناسکنا(البقرہ:۱۳۹) کی آواز آپ کے دلوں سے اٹھے گی۔اے خدا ! وہ ولولہ پیدا ہو گیا ہے عشق محمد مصطفی میر کے نتیجے میں اور تیرے پیار کے نتیجے میں کہ اب ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں قربان گاہیں دکھائی جائیں۔ہم ڈھونڈ رہے ہیں ان مواقعوں کو ہم تلاش میں ہیں ان نیکیوں کی جن کی طرف ہمیں بلایا جائے اور ہم دوڑتے ہوئے لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھیں۔یہ وہ کیفیت ہے جو اس مضمون کے نتیجے میں لا زما نصیب ہوا کرتی ہے اور یہ مقام اگر کسی جماعت کو عطا ہو جائے تو آپ دیکھیں گے کہ آپ نے پھیلنا ہی پھیلنا ہے کوئی طاقت روک ہی نہیں سکتی آپ کو۔کوئی دنیا کی قوت ایسی نہیں جو نظام قدرت کے قوانین کے اوپر غالب آسکے۔ایک چھوٹی سی بھاپ کی طاقت ہے اسے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک نوجوان لڑکے نے انجمن ایجاد کر لیا۔انجن بھاپ سے چلنے والا تمہاری مشینوں کا تصور منتقل ہوا اور پھر ریلوے کا انجن ایجاد کیا پھر اور بہت سی مشینیں اس سے نکلیں۔اس کا خیال تھا کہ میں بھاپ کو جوا ہلتی ہوئی دیچی سے نکل رہی ہو اس میں کسی طرح دبا کر دیکھوں کیا ہوتا ہے۔پہلے اس نے آٹا واٹا لگا یا اس کو دبایا اس پر پتھر رکھے تھوڑی دیر بعد پھر بلبلے نکلنے شروع ہو گئے پھر اس نے اور کوشش کی جو بوجھل سی چیزیں رکھی جا سکتی تھیں اس پر رکھ دیں آپ اس پر کھڑا ہو گیا لیکن پھر تھوڑی دیر کے بعد ایک طرف سے اور زیادہ قوت کے ساتھ وہ بھاپ نکلنا شروع ہو گئی۔حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت خدا کی قسم اس بھاپ کی قوت سے سینکڑوں ہزاروں گنا زیادہ طاقتور ہے کوئی دنیا کی طاقت اس قوت کو دبا نہیں سکتی اگر یہ سچے طور پر آپ کے دلوں میں جاری ہو جائے۔کیسے آپ رُکیں گے ایک مقام پر پھر؟ کیسے دنیا آپ کی رفتار میں حائل ہو سکے گی؟ آپ کو لا زما بڑھنا ہوگا اور پھیلنا ہوگا اور اس قوت پر آپ کا اپنا اختیار نہیں رہے گا۔اس لئے میں یہی دعا کرتا ہوں اور یہی تمام امریکہ کو واشنگٹن سے میرا پیغام ہے کیونکہ یہ۔آپ کا ہیڈ کوارٹر ہے کہ اس سے بہتر نسخہ ان سارے مسائل کے علاج کے طور پر مجھے اور کوئی معلوم نہیں