خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 585
خطبات طاہر جلد ۶ 585 خطبہ جمعہ ا ار ستمبر ۱۹۸۷ء احمدیت کی آئندہ ترقی وابستہ ہے اس بات سے کہ ہم جلد از جلد عربوں کی غلط فہمیاں دور کریں اور ان کے احسانات کا بدلہ اتاریں۔ابتداء میں ان سے ہمیں اسلام ملا اب وہ اسلام سے بدقسمتی سے، اس کی حقیقت سے دور ہو گئے ہیں۔اسلام کو ان کو واپس پہنچانا ان کے لئے تو ضالة المو من والی بات ہوگی لیکن ہمارے لئے احسان کا بدلہ اتارنے والی بات ہو جائے گی۔اس لئے یہ بھی حصہ ہے۔پھر چینی ہیں بہت سے مختلف ممالک میں آباد ہیں۔آپ چین نہیں جا سکتے تبلیغ کے لئے چینی خدا نے بھیجا ہوا ہے آپ کے پاس کیوں اس کو تبلیغ نہیں کرتے ؟ کیوں اس کے لئے وقف نہیں کرتے؟ ویت نامیز آرہے ہیں ، کئی دوسری قوموں کے مہاجرین ہیں، افغان مہاجرین ہیں جنہوں نے وہاں احمدیت پر مظالم کئے اور احمدیت کی آواز بند کر دی اب خدا نے ساری دنیا میں ان کو بکھیر دیا اور آپ کے دسترس میں داخل کر دیا ہے اب جب چاہیں ان تک پہنچ سکتے ہیں اور آزادی کے ساتھ ان کو تبلیغ کر سکتے ہیں۔تو خدا تعالیٰ بڑے عظیم انتظام فرما رہا ہے۔ترک (Turk) لوگ ہیں۔مدتوں سے ترکوں کی طرف توجہ نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ ان کے قانون کی سختیاں تھیں لیکن بیرونی ممالک میں جو ترک ہیں وہاں تو ان کا قانون نہیں چلتا۔یہ بھی بہت عظیم قوم ہیں باوجود اس کے کہ اتاترک نے سیاسی خدمات کیں لیکن اسلام کو دبانے کی کوشش کی اپنے ملک میں۔بحیثیت فرد ترک میں آج بھی اسلام کا معیار بہت سے عرب ممالک سے زیادہ ہے۔یعنی فیصد کے حساب سے جتنے ترک نمازی اور تعلق رکھنے والے ہیں اللہ تعالیٰ سے اور محرمات سے پر ہیز کرنے والے اتنے آپ کو کم دوسری قوموں میں ملیں گے۔تو ترکوں کے ساتھ بھی جماعت کی ترقی بہت حد تک وابستہ ہے لیکن یہ بحث نہیں ہے کہ جماعت کی ترقی وابستہ ہے۔ہمارا کام یہ ہے، ہم اس غرض کے لئے پیدا کئے گئے ہیں کہ امت محمدیہ کو پہلے سنبھالیں ، تجدید نو کریں اور پھر سارے عالم کے لئے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم بنائیں جس سے سارے عالم کے لئے تبلیغ کا آغاز ، آغاز تو ہو چکا ہے اس کو انجام تک پہنچایا جائے۔یہ کام ہے جس کے لئے مجالس عاملہ کو غور کرتے رہنا چاہیئے اس کے لئے میں نے جیسا کہ نے کہا تھا الگ الگ گروہ مقرر کرنے چاہئیں۔ایک تیسری بات اہم یہ ہے کہ جب کام زیادہ ہوں تو اندرونی محبت کا بڑھنا ضروری ہے اور اختلافات کا ختم ہونا ضروری ہے۔اختلافات جن جماعتوں میں پائے جاتے ہیں وہ کئی قسم کے ہیں