خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 551 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 551

خطبات طاہر جلد ۶ 551 خطبه جمعه ۲۱ / اگست ۱۹۸۷ء بیت الذکر ہالینڈ کا معاندین کی طرف سے آگ لگانے کی کوشش پر وسیع بیت الذکر کی تعمیر کا اعلان ہماری قیمتی متاع ہمارا ایمان ، اصول اور اخلاق ہیں خطبه جمعه فرموده ۲۱ را گست ۱۹۸۷ء بمقام ہالینڈ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ابھی چند روز پہلے ہالینڈ میں ایک ایسا واقعہ ہوا جس کے نتیجے میں ہالینڈ کے احمدیوں میں سے بعض نے مجھے ایسے خط لکھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دل پر اس کا بہت ہی گہرا اثر پڑا ہے اور غیر معمولی طور پر اس سے وہ متاثر معلوم ہوتے تھے۔واقعہ یہ ہے کہ جب ہمارا جلسہ انگلستان میں ہو رہا تھا اس وقت اس خیال سے کہ اکثر احمدی جلسے پر گئے ہوں گے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض شریروں کے گروہ نے موقع پا کر جبکہ ہمارا پہرہ موجود نہیں تھا مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی۔مسجد کا نچلا حصہ آگ سے بہت بری طرح متاثر ہوا، بہت سی قیمتی دستاویز اور کا غذات ضائع ہو گئے اور ابتداء میں جوڈچ احمدی تھے انہوں نے بڑے اخلاص سے جو اپنے ہاتھ سے بعض خصوصی چیزیں مسجد کے لئے بنائی ہوئیں تھیں وہ بھی ایک قیمتی اور تاریخی سرمایہ تھا وہ بھی اکثر حصہ ضائع ہو گیا تو مسجد کو جو ظاہری نقصان ہے اس کو بھی ملحوظ رکھا جائے تو دستاویز کا نقصان اور ظاہری نقصان ملا کر یقینا اس جماعت کے لئے ایک بڑے صدمے کی بات ہے۔