خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 550
خطبات طاہر جلد ۶ 550 خطبه جمعه ۴ ار ا گست ۱۹۸۷ء آنے والوں کی تربیت سے ہم محروم رہ جائیں گے اور اس کے نتیجے میں پھر بہت سے خطرات ہیں جو در پیش ہوں گے ہمارا کردار بدل جائے گا بجائے اس کے کہ ہم مؤثر ہوں لوگوں پر ہم متاثر ہو جائیں گے۔تو جتنی نئی قو میں کثرت کے ساتھ آنے والی ہیں جن کے آثار ظاہر ہو گئے ہیں، جن کے ہراول دستے داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں جماعت میں ان قوموں کی تربیت کا تقاضا ہے کہ ہم جلد سے جلد اپنے مربیوں کی تعداد بڑھائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔