خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 399
خطبات طاہر جلد ۶ 399 خطبہ جمعہ ۱۲ جون ۱۹۸۷ء یقیناً کامیاب ہوں گے آپ کی دنیا بھی سنور جائے گی اور آپ کا دین بھی سنور جائے گا۔آپ کا فیض مدتوں تک آپ کی اولا دوں میں وراثتا منتقل ہوتا چلا جائے گا۔صدیوں تک آپ کی آنے والی نسلیں آپ کا فیض پائیں گی اور آپ کو دعائیں دیں گی۔کتنا عظیم الشان موقع ہے جو آج آپ کو میسر آیا ہے اس موقع سے فائدہ اُٹھا ئیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جو احمدی اور ایک ایسی تعداد ہے جو دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے ان باتوں پر عمل کرتے ہیں اور نیک نصیحت کے ذریعے اچھی باتیں دوسروں میں داخل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور تبلیغ کے لئے ہرممکن طور پر جد و جہد کر رہے ہیں۔ایسے احمدی جب اپنی کوششوں کا آغاز دعا سے کرتے ہیں اور ان کوششوں کے نیک انجام کے لئے بھی دعاؤں ہی کا سہارا لیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کو ہر روز یا کچھ کچھ عرصے کے بعد بہت ہی میٹھے پھل نصیب ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ہر روز کے پھل ان کی اندرونی تبدیلوں کے ذریعے خدا سے ان کا پیار بڑھنے کے نتیجے میں اور کئی قسم کے لطف ہیں جو ہر روز ان کو نصیب ہوتے رہتے ہیں اور وہ خوب مطمئن ہوتے ہیں۔پھر خدا کے فضل اور فضلوں کے نازل ہونے کے خاص پیار کے انداز ان کو نصیب ہوتے رہتے ہیں اور بہت سے ان میں سے ایسے ہیں جو ان تجارب کو لکھ کر مجھے بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ہیں اور بڑا ہی لطف آتا ہے کہ کس طرح خدا تعالیٰ ایک ایک اس احمدی پر نگاہ رکھ رہا ہے جو اخلاص کے ساتھ پر رہا اس کی راہوں میں آگے قدم بڑھانا چاہتا ہے۔کس طرح بڑے پیار کے ساتھ اس کے ایمان کو بڑھا رہا ہے، بداثرات سے اس کی حفاظت فرما رہا ہے اور خود اس پر ظاہر ہوتا ہے۔وہ کسی واسطے سے ملنے والا خدا نہیں رہتا بلکہ براہ راست اس کے دل پہ نازل ہونے والا خدا بن جاتا ہے۔تو ہر روز مشاہدہ کرنے والے بھی ایسے ہیں اور ہفتے ہفتے میں بھی مشاہدہ کرنے والے ہیں مہینوں میں بھی مشاہدہ کرنے والے ہیں اور دن بدن جہاں تک میرا تاثر ہے اور میں بڑی گہری نظر سے ان حالات کا جائزہ لے رہا ہوں خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کی تعداد بڑھ رہی ہے لیکن یہ سارے وہ لوگ ہیں جو دعاؤں پر ایمان رکھتے ہیں، یہ سارے وہ لوگ ہیں جو محض اپنے اعمال پر انحصار نہیں کرتے ان کے ہر پروگرام کا آغاز دعا سے ہوتا ہے پروگرام کے دوران بھی یہ دعائیں کرتے رہتے ہیں اور رب سے مدد مانگتے رہتے ہیں اور انجام کے متعلق بھی یہ نہیں سمجھتے کہ ان کی کوششوں کو