خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 375
خطبات طاہر جلد ۶ 375 خطبه جمعه ۵/ جون ۱۹۸۷ء ہر مالی قربانی تزکیہ نفس کا باعث ہے خص بلا استثناء مالی قربانی میں حصہ لے ( خطبہ جمعہ فرموده ۵/ جون ۱۹۸۷ء بمقام بیت محمودز یورک سوئٹزر لینڈ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔انگلستان میں جب خطبہ دیا جاتا ہے تو ساتھ ساتھ اس کے ترجمہ کا بھی انتظام ہے اور جن لوگوں کو اردو سمجھ نہیں آتی ، صرف انگریزی دان ہیں ان کو ہیڈ سیٹس (Head Sets) مہیا کر دئیے جاتے ہیں جن سے وہ ساتھ ساتھ خطبہ کا ترجمہ انگریزی میں سن سکتے ہیں۔یہاں زیورک کی جماعت کے پاس ایسا کوئی انتظام نہیں ہے جبکہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک کافی تعداد ایسے احمدیوں کی موجود ہے جو جرمن زبان سمجھتے ہیں مگر اردو یا انگریزی نہیں سمجھتے۔اس لئے آج یہ طریق اختیار کیا جائے گا کہ خطبہ کو میں ٹھہر ٹھہر کر بیان کروں گا اور ہر ٹکڑے کے بعد شیخ ناصر احمد صاحب اس بیان شدہ حصہ کا ترجمہ جرمن زبان میں ساتھ ساتھ کرتے چلے جائیں گے۔اس لحاظ سے خطبہ کچھ مختصر بھی کرنا پڑے گا کیونکہ اگر گھنٹہ بھر کاخطبہ ہو تو ترجمہ سمیت پھر دو گھنٹے تک بات پہنچ جاتی ہے جو تکلیف مالا يطاق ہے۔یہ جون کا مہینہ جماعت کے مالی نظام میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیوں نکہ بہت سے ممالک میں جہاں جماعت کی بڑی تعداد ہے یہ ادائیگیوں کا آخری مہینہ ہے۔اس پہلو سے چندہ عام اور چندہ وصیت کے لحاظ سے جماعت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس مہینے کے آخر سے پہلے پر اپنے سارے بقائے ادا کر دیں۔ہر جون ہر سال یہی پیغام لے کے آتی ہے اور جہاں تک جماعت کی استطاعت ہے اس کے تقاضے بہت عمدگی کے ساتھ ، ذمہ داری کے ساتھ پورے کرتی چلی آرہی