خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 310
خطبات طاہر جلد ۶ 310 خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۸۷ء سال سے کچھ زائد عرصہ تک وہ منصوبہ جاری رہا اور بالآخر عیسائیت کی آخری فتح پہ منتج ہوا اور وہ ایسی عظیم فتح ہے کہ بہت کم مذاہب کو ایسی عظیم فتح نصیب ہوا کرتی ہے اتنی وسیع کہ عیسائیوں کو تقریباً ساری دنیا پر غلبہ نصیب ہو گیا اور اتنا لمبا عرصہ کہ نسلاً بعد نسل وہ غلبہ نہ صرف جاری رہا بلکہ صدیوں کے بعد صدیاں جاری رہا، ہزار سال کے بعد ہزار سال جاری رہا۔دوسری قوموں کے حالات بدل گئے وہ اسی دور میں پیدا ہوئیں ترقی کی اور پھر تنزل کا شکار ہو گئیں۔صفحہ ہستی پر ابھریں اور بعض نقوش چھوڑ کر پھر مٹ گئیں لیکن یہ غلبہ ہے جو آج تک جاری ہے اور ابھی تک اس غلبہ سے جو بدشکل اختیار کر چکا ہے نجات پانے کی دوسری قوموں کو راہ نہیں نظر آ رہی۔تو خدا تعالیٰ کے جو منصوبے ہیں وہ بعض دفعہ بہت ہی عظیم اور بہت ہی وسیع ہوتے ہیں اور انسانی زندگیاں اس کے مقابل پر بہت محدود بلکہ اتنی محدود ہوتی ہیں کہ ان کو اپنے کل کی بھی خبر نہیں ہوتی کہ کل کیا ان کے لئے مقدر ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سایہ جو ہے غموں کا یا فکروں کا یہ تو ٹل ہی نہیں رہا کہاں گئے خدا کے وعدے؟ حالانکہ بعض وعدے ایسے ہیں جن کا دور سے تعلق ہے اور دیر سے تعلق ہے لیکن اس کے باوجود صاحب صبر لوگوں کو خدا اپنی رحمت کے چھینٹوں سے محروم کبھی نہیں رکھتا۔اس لئے اگر اس تکلیف کے دور میں آپ صاحب صبر ہو جائیں گے تو خدا کی سکیم کا نقشہ تو نہیں بدل سکیں گے۔جو وقت اس کے ہاں مقدر ہے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے دین کے آخری غلبہ کا وقت اس وقت کو آپ آگے پیچھے نہیں کر سکیں گے۔ایک تقدیر ہے جو خود بخود Unfold ہو رہی ہے اور وسیع تقدیر ہے لیکن اس آخری غلبہ کے انتظار میں آپ کا وقت اچھا کٹے گا۔خدا کی محبت کی چاشنی آپ محسوس کریں گے زندگی میں، روزمرہ خدا تعالیٰ اپنے قرب کے جلوے آپ کو دکھاتا چلا جائے گا اور آپ کے صبر کو اسی دنیا میں اسی زندگی میں ایسے میٹھے پھل لگیں گے کہ محض وعدوں کے انتظار میں نہیں جیئیں گے بلکہ ان وعدوں کو اپنی زندگی میں کسی نہ کسی شکل میں پورا ہوتے بھی دیکھتے رہیں گے۔چھوٹے پیمانے پر آپ کو وقتی غلبہ بھی نصیب ہوں گے چھوٹے پیمانے پر آپ کو خدا تعالیٰ کے قرب کے نشان اس طرح دکھائی دیں گے کہ آپ یقین سے بھرتے چلے جائیں گے یعنی آپ کے دل یقین سے بھرتے چلے جائیں گے کہ ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں ایک زندہ قادر مطلق ہستی کی خاطر کر رہے ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہے وہ کبھی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑتی۔اس لئے صبر آسان ہو جائے گا اگر دعاؤں کے ساتھ اللہ صبر