خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 306 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 306

خطبات طاہر جلد ۶ 306 خطبہ جمعہ یکم مئی ۱۹۸۷ء ہیں مگر وہاں گرمی بہت شدید ہو جاتی ہے بعض دنوں میں اور اس طرح دن اور راتیں آپس میں بدلتے رہتے ہیں اور صبر کے پیمانے بھی ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔پھر اپنی عام عادات کو چھوڑ ناروزمرہ کی انسان کی بعض عادات ہیں بعض کھانے کی خاص قسم کی عادات ہیں بعضوں کو چائے کی عادت ہے، بعضوں کو اور کئی قسم کی عادات ہیں وہ ساری اس عرصے میں ترک کرنی پڑتی ہیں۔پھر اپنی زبان پہ پہرے لگانے پڑتے ہیں، اپنی عادات کے روز مرہ کے دستور کو بدل کر اس میں قرآن کریم کی تلاوت کو زیادہ داخل کرنا ہے، عبادتوں کو زیادہ داخل کرنا ہے، اگر پہلے خاص عبادت کی عادت نہیں تھی۔جن کو پانچ وقت نہیں تھی پوری ان کو لا زما روزے میں پانچ وقت کی عبادت کرنی پڑتی ہے، جن کو تہجد کی عادت نہیں تھی ان کو تہجد کے لئے اٹھنا پڑتا ہے۔غرضیکہ زندگی کا کوئی حصہ ایسا نہیں ہے جس پر روزہ اثر انداز نہ ہو۔میاں بیوی کے تعلقات ہیں اور دوستوں کے تعلقات ہیں سب پر روزے کا اثر پڑتا ہے اور ہر جگہ صبر کی ضرورت ہے۔تو رمضان المبارک میں اپنے صبر کا پیمانہ بڑھائیں اور روزے سے خصوصیت کے ساتھ یہ فائدہ حاصل کریں اور ارادہ اپنی تمام خواہشات پر اس طرح نظر رکھیں کہ ہر خواہش کی قربانی میں آپ کے صبر کا معیار پہلے سے بلند تر ہو جائے۔بہت ہی عظیم الشان ہے خدا تعالیٰ کی خاطر ایک جس طرح چھاؤنی میں فوجوں کو مہارت دی جاتی ہے اس طرح خدا کی رضا کی خاطر صبر کی مہارت کے دن ہیں یہ اور ہر طرف خدا نے مومنوں کے لئے چھاؤنی ڈالی دی ہے اس کا فائدہ رمضان المبارک میں خصوصیت کے ساتھ ہوگا کیونکہ یہاں تو صبر کے ساتھ اس کو ذکر نہیں ہے مگر قرآن کریم نے دوسری جگہ صبر کے مضمون کے ساتھ دعا کو باندھا ہے اور جتنا زیادہ صبر بڑھے اتنا ہی زیادہ دعا میں رفت پیدا ہو جاتی ہے اور بعض جگہ خدا تعالیٰ نے صبر کے مضمون کے ساتھ نصیحت کو باندھا ہے۔جتنا زیادہ صبر میں قوت پیدا ہو جائے اتنا ہی زیادہ انسان کی نصیحت میں قوت پیدا ہو جاتی ہے اور زیادہ اہل ہو جاتا ہے نصیحت کرنے کے اور وہ نصیحت جو صاحب صبر کرتا ہے اسے لوگ سنتے بھی ہیں اور اس نصیحت کا فائدہ بھی پہنچتا ہے کیونکہ نصیحت میں ایسا شخص ہارتا نہیں ہے۔تو جماعت احمدیہ کے قیام کے جتنے بھی مقاصد ہیں ان سب کا اس آیت میں بیان کردہ مضمون سے تعلق ہے اور رمضان مبارک میں خصوصیت کے ساتھ ہماری زندگی کے ہر شعبہ پر یہ آیت