خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 722 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 722

خطبات طاہر جلد ۵ 722 خطبه جمعه ۳۱ را کتوبر ۱۹۸۶ء ایک اور بات کی طرف میں نے خصوصی توجہ دلائی تھی کہ جماعت احمدیہ کو ہمیشہ اس عہد کے دونوں پہلو لوظ رکھنے چاہیں۔اللہ تعالیٰ جب یہ فرماتا ہے اِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ نْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ صرف اموال خرید نے کا اعلان نہیں فرمایا اللہ تعالیٰ نے جانیں خریدنے کا بھی اعلان فرمایا ہے۔اس لئے وقف میں بھی آگے بڑھیں اور مالی قربانیاں کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھائیں۔صرف مالی قربانی کا معیار ہی اونچانہ کریں بلکہ تعداد بڑھائیں۔آئندہ نسلوں میں سے جن کو بھی آپ براہ راست تحریک جدید میں شامل کر دیتے ہیں یا کسی اور جماعتی چندے میں وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچ جاتی ہیں ، خدا کی حفاظت کے نیچے آجاتی ہیں اور الا ماشاء اللہ شاذ کے طور پر کبھی ہو تو ہو ورنہ چندہ دینے والا احمدی ضائع نہیں جاتا۔اس کے اخلاص میں خدا تعالیٰ ترقی دیتا رہتا ہے اس کو اپنے فضل کے نمونے دکھاتا رہتا ہے ، مشکلات میں اس کی مدد فرماتا ہے۔اس لئے براہ راست اس کا تعلق قائم ہو جاتا ہے۔اس لئے اپنی آئندہ نسلوں پر احسان کے طور پر اور اپنے فرض کی ادائیگی کے طور پر ان کو براہ راست تحریک میں شامل کرنا چاہئے۔چنانچہ میں نے تحریک جدید کو یہ ہدایت دی کہ آپ مجاہدین کی تعداد میں اضافہ کے لئے بھی اسی طرح توجہ سے کوشش کریں جس طرح آپ کل آمد میں اضافے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک سال کے لئے ان کو چودہ ہزار مجاہدین بڑھانے کا ٹارگٹ دیا تھا اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ ، اگر یہ چودہ ہزار بڑھاتے تو ساٹھ ہزار تک تعداد پہنچ جانی تھی۔اب ان کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ ساٹھ کے بجائے چھیاسٹھ ہزار تعداد ہو چکی ہے اور خدا کے فضل سے جو میں نے ان کو ٹارگٹ دیا تھا اس سے بھی چھ ہزار زائد نئے مجاہدین اس سال تحریک جدید کے مالی نظام میں شامل ہو گئے ہیں۔دفتر چہارم میں جس کا اعلان گزشتہ سال کیا تھا ایک ہی سال میں اب تک 12150 نئے معاونین اب تک شامل ہوئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ جو بالکل چھوٹی نسل کے بچے ہیں یہ وہی آئے ہوں گے بیچ میں یا نوجوان جو پہلے رہ گئے تھے۔تو خدا تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید کے ذریعہ جماعت کی آئندہ نسلوں کی حفاظت کا انتظام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔بیرون پاکستان کی شکل یہ بنتی ہے کہ کچھ تو حصے بیان کئے ہیں میں نے ٹارگٹ بڑھانے کے ان میں بیرون پاکستان شامل ہے لیکن مالی لحاظ سے جو میں نے کوائف پیش کئے تھے وہ صرف