خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 709 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 709

خطبات طاہر جلد ۵ 709 خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۶ء Potential خطرات ہیں جیسا کہ میں نے کہا، صلاحیت کے خطرات ہیں واقعاتی نہیں ہیں فی الحال لیکن عالم اسلام تو بڑے لمبے عرصہ سے ایک دوسرے سے جنگ میں مبتلا ہے اور وہ جنگ فرقہ بازی کی شکل میں بھی ہو رہی ہے اور حکومتی سطح پر بھی ہورہی ہے۔پس آج اگر بدامنی کا گہوارہ ہے تو بدقسمتی سے وہ عالم اسلام ہے جس کے متعلق قرآن کریم نے دعویٰ کیا تھا کہ اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ بر غیر اسلامی دین کو دھتکار دیا جائے گا اور انسان کو کسی قسم کا امن دینے میں ناکام ہو جائے گا لیکن اسلام ایک ایسا دین ہے جو ان تمام خواص کا حامل رہے گا اور اس کے سوا باقی سب گھاٹے میں جائیں گے۔یہ دعوئی تو پھر بھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔پھر اس کا کیا حل ہے؟ امر واقعہ یہ ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اس مضمون کو جب تک ہم سورہ عصر کے مضمون کے ساتھ ملا کر نہیں پڑھتے اس وقت تک یہ مسائل حل نہیں ہو سکتے ، اس وقت تک یہ گتھیاں سلجھائی نہیں جاسکتیں۔یہاں تو قرآن کریم نے یہ دعوی فرمایا کہ آخرت میں یعنی بالآخر تم دیکھو گے کہ اسلام کے سوا ہر طرف بے اطمینانی پھیل چکی ہوگی ، کوئی امن نہیں رہے گا۔لیکن دوسری طرف اس آخری زمانہ کا نقشہ کھینچتے ہوئے فرمایا: إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِة اس وقت در حقیقت اسلام کے نمائندہ وہ چند لوگ ہوں گے جو اپنے ایمان کو تازہ کر رہے ہوں گے۔امنوا وہ گویا دوبارہ ایمان لانے والے ہوں گے وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ اور نیک اعمال کے ذریعے ثابت کریں گے کہ جس دین کو انہوں نے اختیار کیا ہے وہ سچے دل سے اختیار کیا ہے اور فرضی طور پر اختیار نہیں کیا۔بہت قلیل ہوں گے، اتنے تھوڑے ہوں گے کہ آٹے میں نمک کو معمولی حیثیت حاصل نہیں ہوتی جتنی ان کو دنیا کے مقابل پر حیثیت حاصل ہوگی کیونکہ فرمایا وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ گویا سارا عالم گواہ ہو جائے گا کہ سارا انسان گھاٹے میں چلا گیا ہے ان کا شمار ہی نہیں ہوگا اتنے معمولی لوگ ہوں گے ، اتنی کم تعداد میں ہوں گے مگر فرمایا دیکھنا وہی ہوں گے جن کے متعلق خدا گواہی دیتا ہے کہ وہ گھاٹا پانے والے نہیں ہوں گے اور اسلام نے جتنی