خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 708 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 708

خطبات طاہر جلد۵ 708 خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۶ء زندگی کا امن یہاں برباد ہو چکا ہے اسی طرح عالم اسلام کی عائلی زندگی کا امن بھی برباد ہو چکا ہے بلکہ بہت سی صورتوں میں بہت زیادہ دکھ اٹھا رہی ہے وہاں کی عائلی زندگی۔اگر چہ طلاقیں کم ہیں لیکن عورت ظالموں کی چکی میں پستی چلی جارہی ہے اور اسے اتنا بھی اختیار نہیں کہ وہ طلاق کی صورت میں ہی اپنا حق لے لے۔ہر قسم کے مصائب کا شکار ہر قسم کے دکھوں کا شکار یہاں تو کم سے کم ساس کے طعنے تو اس کو نہیں سننے پڑتے ، نندوں کی طرف سے تو اسے کوئی تکلیف کے تیر نہیں پہنچتے لیکن وہاں کی دنیا میں ہر طرف سے عورت ظالموں کا نشانہ بھی بنی ہوئی ہے اور ظلم کرنے کی مشین بھی بنی ہوئی ہے۔خود مظالم سہتی ہے اور شور مچاتی ہے جہاں تک بھی مچا سکے کہ ہم مظلوم ہیں اور اپنی زندگی برباد کر رہی ہوتی ہے اور جب وہ اس مقام پر پہنچتی ہے جہاں دوسری عورتوں کو امن بخش سکتی ہے وہ ان کو امن بخشنے کی بجائے ان کا امن چھیننے لگ جاتی ہے۔پس مردوں کے مظالم کا بھی شکار ہے وہاں کی عورت اور عورتوں کے مظالم کا بھی شکار ہے اور جتنی بے اطمینانی کا منہ بعض مسلمان ممالک کی عورت دیکھ رہی ہے ویسی بے اطمینانی تو آپ تلاش کر کے دیکھ لیں دنیا میں آپ کو کہیں اور نظر نہیں آئے گی۔پھر یہ دعوی کیسا کہ: اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ قت مَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ ۚ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ کہ اب صرف دین اسلام ہی رہ گیا ہے خدا کے نزدیک جو اطاعت کے گر سکھائے گا جو فرمانبرداری کی راہیں دکھائے گا جو تمہیں اندرونی امن بھی نصیب کرے گا، عائلی امن بھی عطا کرے گا اور بین الاقوامی امن بھی عطا کرے گا۔بین الاقوامی امن کی حالت میں دیکھیں تو آج عالم اسلام میں جس طرح اندرونی جنگیں مسلمان ممالک کی مسلمان ممالک سے ہورہی ہیں۔دنیا کے کسی مذہب میں بھی یہ منظر آپ کو دکھائی نہیں دے گا۔امر واقعہ یہ ہے کہ جتنی لڑائیاں آج عالم اسلام میں ہو رہی ہیں، فرقہ بازی کی شکل میں دیکھ لیں یا قوموں کی قوموں سے لڑائی کی شکل میں دیکھ لیں ، آپ کو دنیا کے کسی مذہب کے پیروکار میں یہ بد نصیب نقشہ نظر نہیں آئے گا بلکہ باہر تو تقریباً امن ہی ہو چکا ہے اب۔بین الاقوامی امن کو خطرات تو ضرور ہیں لیکن ایسے خطرات ہیں جو مستقبل سے تعلق رکھنے والے ہیں جو