خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 686 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 686

خطبات طاہر جلد۵ 686 خطبہ جمعہ ۷ ارا کتوبر ۱۹۸۶ء سچائی کا غلبہ ہے، وہ حق کی قدروں کا غلبہ ہے، وہ ان اخلاق حسنہ کا غلبہ ہے جن کی خاطر مذہب آیا کرتے ہیں ، وہ تعلق باللہ کا غلبہ ہے۔اس عددی غلبہ کو ہم نے کیا کرنا ہے جو ایسے وقت میں نصیب ہو کہ جب ہماری اولادیں اصل میدان میں بازی ہار چکی ہوں اور ان کے عدد کی حیثیت خدا کے نزدیک کچھ بھی نہ ہو۔اس لئے عددی غلبہ کا انتظار اس طرح نہ کریں کہ گویا وہی آپ کا یوسف ہے۔آپ کا یوسف تو روحانی غلبہ ہونا چاہئے اور اس فتح کو آپ نے پہلے اپنے گھروں میں حاصل کرنا ہے۔اگر گھر میں یہ میدان ہار دیا تو با ہر بھی آپ کی بازی ہاری گئی۔جہاں تک آپ کی ذات کا تعلق ہے آپ فتح کا منہ دیکھ ہی نہیں سکتے پھر۔اس لئے روح کو سمجھیں اور خصوصیت کے ساتھ اس دور سے یہ فائدہ اٹھائیں۔کہتے ہیں جب لوہا گرم ہوتا ہے اُس وقت نرم ہوتا ہے وہی وقت ہوتا ہے اسے مولڈ کرنے ، اسے مختلف شکلیں دینے کا۔جتنا زیادہ شدت کے ساتھ غیر حملہ کر رہا ہے اتنا ہی زیادہ جماعت نفسیاتی لحاظ سےاس بات کے لئے تیار ہو رہی ہے کہ وہ اپنی تربیت کرے اور جو رستے پہلے مشکل نظر آیا کرتے تھے وہ آسان ہوتے چلے جارہے ہیں۔عبادتیں جہاں لوگوں کو پہلے بھاری دکھائی دیا کرتی تھیں اب وہ ان کے لئے ہلکی ہوتی جا رہی ہیں اور آسان ہوتی چلی جاتی رہی ہیں۔مسلسل شاید ہی کوئی ایسا دن ہو کہ جس میں یہ اطلاع نہ ملی ہو کہ ہمارا خاندان پہلے بے نماز تھا اب نمازی ہو گیا ہے اور وجہ ہمیشہ یہ ہوتی ہے کہ غیر نے جو دکھ پہنچائے ہیں ان کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس اصلاح کی توفیق بخشی ہے۔نمازوں کی کیفیتیں بھی مسلسل بدل رہی ہیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے سینکڑوں خط مجھے روزانہ آتے ہیں شاید ہی کوئی دن ہو مجھے یاد نہیں کہ کوئی ایک بھی دن ایسا ہو جس میں اس قسم کی خوش کن خبریں نہ ملتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اصلاح اعمال کی توفیق عطا فرمائی ، نمازوں میں غفلت تھی وہ دور کرنے کی توفیق عطا فرمائی ، نمازوں کا معیار بڑھانے کی توفیق عطا فرمائی وہ روحانی لذت اور سرور بخشا جس سے ہم پہلے نا آشنا تھے۔در حقیقت اس کی وجہ یہی ہے کہ اس وقت دل نرم ہیں اور نیکیوں کی شکل میں ڈھلنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ایسے وقت میں آپ کو پوراستفادہ کر کے ان حالات سے اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کا ایسا قوی جواب دینا چاہئے کہ دشمن کو بھی محسوس ہو جائے کہ اب یہ اتنا آگے نکل چکے ہیں کہ ان کا