خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 687
خطبات طاہر جلد۵ 687 خطبہ جمعہ ۷ ارا کتوبر ۱۹۸۶ء تعاقب ہی نہیں ہوسکتا۔اسلامی قدروں کو انہوں نے ایسا اپنا لیا ہے اور اخلاق میں اس قدر نمایاں ہو گئے ہیں کہ لاکھ ہم جھوٹ بولیں اب دنیا مانے گی نہیں کہ ان کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔یہ فتح ہمیں اس وقت پاکستان میں بہت سی جگہوں پر نصیب ہو چکی ہے۔یہ بے وقوف دشمن ہے اس کو پتہ ہی نہیں کہ وہ کیا کر رہا ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ جو خطوط آتے ہیں ان میں پاکستان کے طول وعرض سے اس قسم کی نہایت دلچسپ خبریں بھی مل رہی ہیں کہ جو ہماری مخالفت کرنے والے لوگ تھے بعض اب وہ بھی آکر یہ کہنے لگے ہیں کہ جہاں تک تمہارے اخلاق کا تعلق ہے تم مسلمان ہو اور ہم غیر مسلم۔جہاں تک تمہاری عادات کا تعلق ہے تم مسلمان اور ہم غیر مسلم جہاں تک قرآن اور حق کے لئے قربانیاں دینے کا تعلق ہے تم مسلمان ہو اور ہم غیر مسلم یہ مراد نہیں کہ وہ اب غیر مسلم ہونے کا سچ مچ اعلان کرتے ہیں مراد یہ ہے کہ ہمارے مولوی تمہیں غیر مسلم کہتے ہیں لیکن اگر عملاً دیکھیں تو تمہاری تصویر میں اسلام سے زیادہ ملتی ہیں اور ہماری تصویر میں اسلام سے کم ملتی ہیں۔پس یہ جو دو تصویروں کی دوری ہے یہ زیادہ واضح ہوتی چلی جارہی ہے۔زیادہ تین ہوتی چلی جارہی ہے۔لِيَمِينَ اللهُ الْخَيْثَ مِنَ الطَّيِّبِ (الانفال: ۳۸) کا مضمون اور زیادہ کھلتا چلا جارہا ہے کہ حق نظر کر ایک طرف ہو رہا ہے اور گندگیاں الگ ہو کر دوسری طرف سمٹتی چلی جارہی ہیں اور دیکھنے والی آنکھیں دیکھنے لگ گئی ہیں۔چنانچہ یہ ہے وہ فتح جو حقیقی فتح ہے۔اگر اس کے عقب میں عددی غلبہ غلاموں کی طرح آئے تو وہ یقینا اس لائق ہے کہ اسے قبول کیا جائے اور اسے تحسین کی نظر سے دیکھا جائے لیکن اگر اس پس منظر کے بغیر عددی غلبہ آئے تو اس کی کوئی بھی حیثیت نہیں۔پس عددی غلبہ آنے کے دن بھی بہت دور نہیں لیکن وہ اس طرح آئے گا اور اس کو اس طرح آنا چاہئے کہ آپ کے اندر ایسا بے پناہ حسن پیدا ہو جائے ،اسلام اتنا زیادہ گہرائی کے ساتھ آپ کے اندر راسخ ہو جائے ، آپ کی شکلیں ان پاکیزہ لوگوں سے اتنی زیادہ ملنے لگ جائیں جن کو ہمیشہ خدا کی نظر نے بھی تحسین سے دیکھا ہے۔وہ جو بے پناہ کشش آپ کے اندر پیدا ہوگی اگر وہ عددی غلبہ کے باعث بنتی ہے تو وہی غلبہ ہے جو قدر کے لائق ہے اور اگر پاکستان میں یہ عددی غلبہ بھی نصیب ہو اور خدا کرے کل کی بجائے آج نصیب ہوا گر چہ اس معاملہ میں ابھی ہمیں بہت سے قدم آگے بڑھانے ہیں، بہت لمبے فاصلے ابھی طے کرنے والے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ یہ ایک