خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 670 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 670

خطبات طاہر جلد۵ 670 خطبه جمعه ارا کتوبر ۱۹۸۶ء نہیں تھا کہ کوئی جواب دیا جاتا، سننے والے سارے ہنس پڑے۔تو وہاں اس کثرت کے ساتھ ان علماء نے خودا پنی شکست کے انتظام کئے ہیں اور ان کا جواب دینے کی مزید اب ضرورت ہی کوئی نہیں رہی۔جہاں تک غیر احمدی سوسائٹی کا تعلق ہے انگلستان کی غیر احمدی سوسائٹی کے مقابل پر کینیڈا کی غیر احمدی سوسائٹی کا رد عمل بھی بہت ہی زیادہ شریفانہ اور صحیح خطوط پر ہے۔چنانچہ وہاں کے بہت سے احمدی دوستوں نے حالات سنائے ان سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ ان کی تقریروں میں شامل ہوئے ہیں، نہایت متنفر ہو کر واپس آئے ہیں بعضوں نے کھڑے ہوکر و ہیں احتجاج کئے کہ تم کیا باتیں کر رہے ہو کیسی بے ہودہ لغو باتیں کرتے ہو! وہ لوگ دلیلیں دیتے ہیں، قرآن اور حدیث پیش کرتے ہیں تمہیں گالیوں کے سوا آتا ہی کچھ نہیں اور دوسرے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بعض تو ٹیلیویژن وغیرہ کے پروگرام کے بعد آئے۔لیکن علاوہ ازیں بھی جہاں جہاں بھی میں گیا ہوں وہاں کی مجالس میں غیر احمدی پاکستانی دوستوں نے نہ صرف شمولیت کی بلکہ غیر معمولی تعلق کا اظہار کیا اور آخری سفر میں وینکوور (Vancouver) میں تو ساتھ امریکہ کے شہروں سے بھی بعض غیر احمدی دوست تشریف لائے ہوئے تھے۔وہاں وینکور میں بسنے والے جو بھی پاکستانی سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ہیں ان میں معزز ترین وہ سارے تشریف لائے ہوئے تھے اور مجلس کے بعد اس قدر محبت کا انہوں نے اظہار کیا کہ میں حیرت سے دیکھ رہا تھا کہ مولوی یہ کر کے گئے ہیں، یہ اثر ان کے اوپر چھوڑ کے گئے ہیں۔بجائے متنفر ہونے کے اور زیادہ قریب آئے ہوئے تھے۔اور ایک دوست جو امریکہ سے تشریف لائے ہوئے تھے ان کو دیکھ کر ان کی جو طر ز تھی ان پیار اور محبت کی اس کو دیکھ کر میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ آج ہی یہ بیعت کرلیں اور اتفاق ایسا ہوا کہ دو نجیئن دوست ایک ان میں سے کویتی ہیں اور ایک مسلمان نجیئن تھے، ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ آج ہم مغرب کی نماز کے وقت بیعت کریں گے۔چنانچہ جب انہوں نے بیعت شروع کی پھر میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ وہ دوست کہاں گئے ، ان کے چہرے پر بڑی سعادت اور شرافت تھی اور ان میں بڑا محبت کا طبعی جذبہ پایا جاتا تھا وہ بھی ساتھ شامل ہو جاتے تو کتنا اچھا ہوتا اور جب میں نے سراٹھایا تو تیسرے آدمی وہ تھے جو ہاتھ رکھ کے بیعت کر رہے تھے اور بیعت ختم ہوتے ہی