خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 669 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 669

خطبات طاہر جلد۵ 669 خطبه جمعه ارا کتوبر ۱۹۸۶ء تھے ان کے پریس نے ہی بتا دیا تھا سارے ملک کو تو ایسے متنفر ہوئے وہ مولویت سے کہ جماعت احمدیہ کے لحاظ سے یہ خدا کے فضل سے ایک بہت ہی شاندار کامیابی ہے۔دوسرے اس سے پہلے ان کو اگر شک تھا بھی کہ جماعت احمدیہ پر پاکستان میں مظالم ہورہے ہیں تو ان مولویوں نے وہ رہا سہاشک دور کر دیا ، ہر کسر کو نکال دیا سب و ہم دور کر دیئے ہیں ان کے۔ان کا یہ تاثر ہے ، بعض پرائیویٹ ملاقاتوں میں انہوں نے بتایا کہ جو یہاں آکر یہ حرکتیں کر رہے ہیں وہاں کیا کرتے ہوں گے۔ایک طبعی نتیجہ ہے جو ان کی عقلوں نے نکالا اور یہ درست بات ہے۔چنانچہ اس پہلو سے بھی کینیڈین کا رد عمل دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت بہت ہی زیادہ نمایاں تھا۔انگلستان میں بھی علماء آتے ہیں اور بہت زیادہ یہاں آکر گند بولتے ہیں اور شدید گالیاں دیتے ہیں ،فساد پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جو بھی ان کے اندر طاقت ہے اس کو استعمال کرتے ہیں تا کہ جماعت احمدیہ کو کسی طرح نقصان پہنچ جائے لیکن انگریزوں میں ایسا نمایاں ردعمل نہیں دیکھایا یہ ہمیشہ سے ہی ان معاملات میں پڑے ہوئے ہیں اور ان کے اوپر کوئی ان باتوں کا اثر ہی نہیں پڑتا، Conservative قوم ہے یا بیچ میں سے خوش ہوتے ہوں گے کہ مسلمان لڑ رہے ہیں آپس میں ہم Enjoy کرتے ہیں ہمیں کیا اس سے لیکن جو طبعی ردعمل ہونا چاہئے وہ یہاں ظاہر نہیں ہوا۔لیکن کینیڈا میں حالانکہ جماعت احمدیہ کی تعداد یہاں کے مقابل پر بہت تھوڑی ہے لیکن جہاں بھی میں گیا ہوں وہاں پریس نے بھی ، ریڈیو نے بھی، ٹیلیویژن نے بھی یہ سوال اٹھایا ہے اور خوب اچھی طرح واقف تھے۔ایک پریس کانفرنس میں ایک سردار صاحب بھی تشریف لائے ہوئے تھے انہوں نے آخر پر کہا کہ سوال تو نہیں بنتا لیکن ایک بات پر میرے دل میں تعجب پیدا ہو رہا ہے اور بڑی حیرت ہورہی ہے مجھے ایک بات پر۔میں نے کہا کیا بات ہے؟ کہنے لگے بات یہ ہے کہ ہندو بڑی کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح سکھ بھی ان کے کھاتہ میں شمار ہو جائیں اور سکھ کوشش کرتے ہیں کہ دوسرے جتنے بھی آسکتے ہیں ان کے کھاتہ میں شمار ہو جائیں اور عیسائی بڑی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی تعداد بڑھے، یہ پاکستان کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ اپنا کھاتہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سارا زور اس بات پر لگا رہے ہیں کہ مسلمانوں کی تعداد کم ہو زیادہ نہ ہو۔کہنے لگے یہ مجھے سمجھ میں نہیں آرہی۔ان معنوں میں یہ سوال تو