خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 53
خطبات طاہر جلد ۵ 53 خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء لئے خدا نے کیا قدرت دکھائی اور جب تمیز کوئی نہیں تو خدا تو حکیم خدا ہے اور قدرت کے اندر حکمت کا مضمون پایا جاتا ہے ۔ کوئی ہے۔ کوئی وجہ نہیں کہ خدا تمیز کر کے دکھائے کہ جیسے عام تقدیر میں دوسرے لوگ اُس کے تابع چل رہے ہیں اسی طرح آپ بھی عام تقدیر کے تابع چلتے چلے جائیں گے۔ اس لئے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک پیشگوئی پڑھنے کے بعد اس مضمون کو آج ختم کرتا ہوں مگر یا درکھیں کہ اس پیشگوئی کا اطلاق ہم پر ہوگا، ضرور ہوگا اس میں شک نہیں لیکن کچھ تقاضے ہیں جو آپ کو پورے کرنے ہوں گے۔ میں آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ بعض خطبات میں توجہ دلاؤں گا کہ کون کون سی ایسی باتیں ہیں جن کی طرف ہمیں مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ جس کے نتیجے میں اگر ہم توجہ دیں تو انشاء اللہ خدا کے وعدوں کے پورا ہونے کے دن قریب تر آجائیں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : تمام پنجاب اور ہندوستان کے لوگ مجھ سے ایسے بگڑ گئے تھے جو مجھے پیروں کے نیچے کچلنا چاہتے تھے ضرور تھا کہ وہ لوگ اپنی جان توڑ کوششوں میں کامیاب ہو جاتے اور مجھے تباہ کر دیتے لیکن وہ سب کے سب نامراد رہے اور میں جانتا ہوں کہ اُن کا اس قدر شور اور میرے تباہ کرنے کے لئے اس قدر کوشش اور یہ پر زور طوفان جو میری مخالفت میں پیدا ہوا یہ اس لئے نہیں تھا کہ خدا نے میرے تباہ کرنے کا ارادہ کیا تھا بلکہ اس لئے تھا کہ تا خدا تعالیٰ کے نشان ظاہر ہوں اور تا خدائے قادر جو کسی سے مغلوب نہیں ہو سکتا اُن لوگوں کے مقابل پر اپنی طاقت اور قوت دکھلاوے اور اپنی قدرت کا نشان ظاہر کرے چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا۔ کون جانتا تھا اور کس کے علم میں یہ بات تھی کہ جب میں ایک چھوٹے سے بیج کی طرح بویا گیا اور بعد اس کے ہزاروں پیروں کے نیچے کچلا گیا اور آندھیاں چلیں اور طوفان آئے اور ایک سیلاب کی طرح شور بغاوت میرے اس چھوٹے سے تخم پر پھر گیا۔ پھر بھی میں ان صدمات سے بچ جاؤں گا۔ سو وہ تم خدا کے فضل سے ضائع نہ ہوا بلکہ بڑھا اور پھولا اور آج وہ ایک بڑا درخت ہے جس کے سایہ کے نیچے تین لاکھ انسان آرام کر رہا ہے ( یہ تقریباً سو