خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 52
خطبات طاہر جلد۵ 52 خطبہ جمعہ ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء 66 قومیں جو زمین پر ہیں تیری قدرت اور تیرے جلال کو دیکھیں اور سمجھیں کہ تو اپنے اس بندے کے ساتھ ہے اور دنیا میں تیرا جلال چمکے اور تیرے نام کی روشنی اُس بجلی کی طرح دکھلائی دے کہ جو یہ ایک لمحہ میں مشرق سے مغرب تک اپنے تیں پہنچاتی اور شمال و جنوب میں اپنی چمکیں دکھلاتی ہے۔۔۔۔اے میرے قادر خدا اے میرے تو انا اور سب قوتوں کے مالک خداوند! تیرے ہاتھ کے برابر کوئی ہاتھ نہیں اور کسی جن اور بھوت کو تیری سلطنت میں شرکت نہیں کسی شیطان کو یہ قوت نہیں دی گی کہ وہ تیرے نشانوں اور تیرے ہیبت ناک ہاتھ کے آگے ٹھہر سکے یا تیری قدرت کی مانند کوئی قدرت دکھلا سکے کیونکہ تو وہ ہے جس کی شان لا الہ الا اللہ ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفه ۳۲۲-۳۲۳) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ خدا تعالیٰ نے اس کثرت کے ساتھ قدرت نمائی کے وعدے فرمائے ہیں ایک مومن کے لئے ایک لمحہ بھی کسی قسم کے شک کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔اس لئے خدا تعالیٰ کے قدرتوں کے اس مضمون کو سمجھنے کے بعد خصوصیت کے ساتھ میں احمدیوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رنگ میں رنگین ہو کر سب سے پہلے اپنے قادر خدا سے تعلق جوڑیں اس کی قدرتوں کے اوپر کامل ایمان رکھیں۔ایک لمحہ کے لئے بھی تو کل کے اعلیٰ مقام کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔رعایت اسباب ضرور کریں کیونکہ یہ لازم ہے مگر رعایت اسباب پر بھروسہ نہ کریں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حق میں جتنے وعدے ہیں وہ لازماً پورے ہوں گے ایک ذرا سا ادنی سا بھی شک اس بات پر نہیں ہے لیکن اُن کو پورا کرنے کے لئے کچھ توقعات ہیں ہماری جماعت سے ان میں ابتلاؤں کا ایک مقصد ہے اور وہ مقصد جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات سے واضح ہے وہ ہمیں پاک اور صاف کرنا اور بہتر انسان بنانا ہے۔نتھار دینا ہے، لوگوں سے الگ اور ممتاز کردینا ہے۔جوں جوں یہ امتیازی نشان ہمارے وجود میں ظاہر ہوتے رہے گے۔جوں جوں ہمارے اندر پاک تبدیلیاں ہوتی چلی جائیں گی خدا تعالیٰ کی قدرت نمائی کا ہاتھ ہمارے لئے زیادہ مفید ہوگا۔دنیا دیکھے گی ان کے لئے ان بندوں کے لئے خدا نے قدرت کا ہاتھ دکھایا ہے اگر غیر کے ساتھ تمیز کوئی نہ ہو تو کون کہہ سکتا ہے کہ کس کے