خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 54 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 54

خطبات طاہر جلد۵ 54 خطبہ جمعہ ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء سال پہلے کی بات ہے ) یہ خدائی کام ہیں جن کے ادراک سے انسانی طاقتیں عاجز ہیں وہ کسی سے مغلوب نہیں ہوسکتا، (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه: ۲۶۲-۲۶۳) بعض احمدی بہت تھوڑے ہیں بعض احمدی یہ بھی لکھتے ہیں کہ دراصل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چلے گئے اس زمانے کا تقویٰ بھی ختم ہو گیا اور کمزوریاں جماعت میں آگئیں اس لئے یہ ابتلاء نہیں یہ سزا ہے یہ بالکل جھوٹا اور شیطانی خیال ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب تک خدا تعالیٰ کامل غلبہ عطا نہیں کرتا اور آپ کے ذریعہ اسلام کو غیروں پر غلبہ عطا نہیں کرتا خدا کی قدرت نمائی کا ہاتھ نہیں رکے گا نہیں تھے گا اور نہیں ماندا ہو گا۔یہ ہو نہیں سکتا کہ اس آخری عالمی غلبہ کے بغیر خدا تعالیٰ کی قدرت کا ہاتھ آپ سے پیچھے کھینچ دیا جائے اور اسی لئے اس باطل خیال کو مٹانے کے لئے ، ہمیشہ کے لیے اس کو اکھاڑ کر پھینک دینے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک وعدہ کیا گیا اور جو آپ نے بڑے واضح اور گھلے لفظوں میں جماعت کے سامنے رکھا۔فرماتے ہیں: میں خدا کی طرف سے ایک قدرت کے رنگ میں ظاہر ہوا اور میں خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں اور میرے بعد بعض اور وجو د ہوں گے جو دوسری قدرت کا مظہر ہوں گے سوتم خدا کی قدرت ثانی کے انتظار میں اکٹھے ہو کر دعا کرتے رہو اور چاہئے کہ ہر ایک صالحین کی جماعت ہر ایک ملک میں اکٹھے ہو کر دعا میں لگے رہیں تا دوسری قدرت آسمان سے نازل ہوا اور تمہیں دکھا دے کہ تمہارا خدا ایسا قادر خدا ہے۔اپنی موت کو قریب سمجھو تم نہیں جانتے کہ کس وقت وہ گھڑی آجائے گی (الوصیت، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه: ۳۰۶) اس دوسری قدرت کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ کیا گیا ہے، کم از کم ایک ہزار سال تک یہ جاری رہے گی۔پس وہ لوگ جوان وہموں میں مبتلا ہیں یعنی شیطانی وساوس کا شکار ہو جاتے ہیں کہ گویا خدا کی قدرت کا ہاتھ ہم سے کھینچ لیا گیا ہے جھوٹ بولتے ہیں۔وہ قدرت ثانیہ جاری ہے اور جب تک اُس قدرت کے ساتھ جماعت وابستہ رہے گی خدا کی قدرت جماعت کے ساتھ وابستہ رہے گی۔کوئی نہیں جو اس تعلق کو کاٹ سکے۔پس آپ کامل وفا کے ساتھ خدا کی