خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 550
خطبات طاہر جلد۵ 550 خطبه جمعه ۸/ اگست ۱۹۸۶ء ساتھ ، اسی طرح جرمن ہیں، ڈچ ہیں، امریکن ہیں، جتنے مستشرقین ہیں کہیں انہوں نے کھلی کھلی خباثت کا اظہار کیا ہے، کہیں دبی دبی خباثت کا اظہار کیا ہے، کبھی کبھی میٹھے میں کڑواہٹ پیٹ کر پیش کی ہوئی ہے تو جہاں تک ہمارے پاس یہ اعتراض مرتب ہو چکے ہیں ان کو چھپوا کے یا فوٹو سٹیٹ نکلوا کر بڑی بڑی جماعتوں میں تقسیم کر دیئے جائیں گے تاکہ مختلف اہل علم کے سپرد کر کے سال بھر کے پروگرام میں ضروری نہیں کہ اکٹھا ایک ہی دفعہ ہو مختلف جتنے بھی جلسے ہوں گے ان میں کوئی نہ کوئی اعتراض لے کر ان کا مؤثر جواب ہو اور جو جواب تیار کیا جائے وہ پہلے ایک مرکزی کمیٹی کو دکھا لیا جائے جو مبلغ یا مربی کے زیر نگرانی ہوگی یا امیر جماعت کی زیر نگرانی ہو گی اور وہ اپنے دوسرے ماہرین کی کمیٹی میں ان کو دیکھیں اور اس میں مزید ا اصلاح کریں ، خامیوں کو دور کریں اور پھر وہ تقریر یا پڑھی جائے یا زبانی کی جائے جیسی بھی صورت ہو اور باقی جگہ دنیا میں اگر کوئی ایسے اعتراض یا غلط فہمیاں ہیں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ذات سے متعلق جو زیادہ تر مقامی حالات سے تعلق رکھتی ہیں تو ان کا ذکر ضروری ہے اور ان کا موثر جواب ضروری ہے۔اب چند جنازوں کا اعلان کرنا ہے، یہ جنازہ غائب پڑھے جائیں گے۔جنت بی بی صاحبہ اہلیہ قاری غلام یاسین صاحب دارالنصر ربوہ 94 سال ان کی عمر تھی اور بذریعہ خط 1905 ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کی تھی۔داؤ د احمد صاحب ظفر دبئی کے والد صاحب ان کا نام نہیں لکھا ہوا انہوں نے غالباً یہی لکھا ہوگا کہ میرے والد وفات پاگئے ہیں ان کے لئے نماز جنازہ غائب پڑھی جائے۔مکرم ملک عبدالکریم صاحب تر گڑی ضلع گوجرانوالہ یہ مکرم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب ناصر جو قادیان کے درولیش ہیں ان کے والد تھے۔مستری محمد حسین صاحب درویش قادیان میاں غلام احمد صاحب زرگر کے چھوٹے بھائی تھے۔بشیر احمد خاں صاحب یہ مکرم محبوب عالم صاحب نیلا گنبد لا ہور کے بیٹے تھے اور ہمارے مولوی جلال الدین صاحب شمس کے صاحبزادے صلاح الدین شمس جو ڈاکٹر ہیں امریکہ میں ان کے خسر تھے۔رانا عبدالرحیم خان صاحب چک 68 ضلع فیصل آباد، شریف احمد خان صاحب سکوارڈن لیڈ ریٹائرڈ کرنل مبارک احمد صاحب کے بھائی، مکرمہ روشن بخت صاحبہ عبد العلی صاحب ایڈووکیٹ کی بیٹی تھیں۔مکرم منیر احمد صاحب امریکہ، نیاز محمد صاحب کے بیٹے تھے یہ ہسپتال میں داخل ہوئے تھے آپریشن ہونا تھا۔گلٹیاں تھیں کچھ ایسی غالباً کینسر کی تھیں تو ان کی وفات کی بھی اطلاع ملی ہے۔بہر حال ان سب کی نماز جنازہ غائب جمعہ کی نماز کے معابعد ہوگی۔