خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 549
خطبات طاہر جلد۵ 549 خطبه جمعه ۸/ اگست ۱۹۸۶ء الله گے اور حسد میں مبتلا ہوں گے اور مکر وہ منصوبے بنائیں گے اور تم پر حملہ آور ہوں گے، ہم تمہیں یہ خبر بھی ساتھ دیتے ہیں وَ مَكْرُ أُولَبِكَ هُوَ يَبُورُ کہ یقیناً ان کے مکر ضائع جائیں گے اور باطل ثابت ہوں گے، ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے، ان میں کوئی نتیجہ خیزی نہیں۔شرارتیں ہوں گی فساد ہوں گے دکھ دیئے جائیں گے۔مگر اپنے آخری مقصد میں ناکام ہوں گے۔یہ مراد ہے یبور کی۔ورنہ مکر کے کچھ اثرات تو پڑتے ہیں۔اس لئے مکر کے نتیجہ میں جو کچھ دکھ پہنچے گا جماعت کو اس کے لئے صبر سے کام لینا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں صبر اور ہمت عطا فرمائے اور خدا کی خاطر ان دکھوں کو برداشت کرنے کی توفیق ملے۔مگر جہاں تک جماعت کی ترقی کا تعلق ہے لا زما او قطعی طور پر ان کے سارے منصوبے نامراد ثابت ہوں گے اور جماعت سے ان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔پس میں آپ کو اس نیک پروگرام کی طرف بلاتے ہوئے دوبارہ اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ آپ اسلام کا زندگی بخش پیغام لے کر دنیا میں نکلنے والے ہیں ، آپ اسلام کی مئے عرفان بانٹنے والے ہیں ، آپ مردہ دلوں کو ایک حیات نو بخشنے والے ہیں۔آپ مردہ زمینوں کو دوبارہ زندہ کرنے والے ہیں اس لئے کہ آپ وہ بادل ہیں جو آج دنیا میں مردہ زمینوں کو زندہ کرنے کے لئے خدا کی پاک ہواؤں نے چلائے ہیں۔بادلوں کی طرح رحمت بن کر دنیا پہ برستے رہیں اور اس رحمت کا اس سے بہتر کوئی تعارف نہیں ہو سکتا کہ قرآن ایک ہاتھ میں ہو اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت آپ کی جان آپ کی زندگی آپ کے وجود کے انگ انگ میں گھلی ہوئی ہو اور اس طرح عمل صالح کے ساتھ اپنے نیک پیغام کو اور نیک کلام کو رفعتیں عطا کرتے رہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: سیرت کے مضمون کے سلسلہ میں ایک بات کہنی بھول گیا تھا، اب مجھے یاد آئی کہ ہم نے مغربی مفکرین کے اعتراضات مرتب کر لئے ہیں۔یہ کام جاری ہے اور بھی ہوتے رہیں گے اور خیال یہ ہے کہ ان سیرت کے جلسوں میں جہاں تک مغربی دنیا کا تعلق ہے ان اعتراضات کو بھی پیش نظر رکھ کر ان کے اچھے جواب تیار ہونے چاہیں اور ہر ملک میں الگ الگ کوشش ہوتی رہے مثلا فرانس کی جماعت خصوصاً فرانس کے مستشرقین کے گندے اعتراضات کو پیش نظر رکھ کر وہاں ان کے جواب دے سیرت کے جلسوں میں اور انگلستان کی جماعت انگریز مستشرقین کے سوالات کو یا اعتراضات کو پیش نظر رکھے خصوصیت کے