خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 483 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 483

خطبات طاہر جلد ۵ 483 خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۸۶ء سے اس کی استطاعت بھی بڑھتی چلی جاتی ہے، استطاعت کم نہیں ہوتی اور یہ بھی ایک خاص امتیازی شان ہے الہی جماعتوں کی جو دوسروں کو عطا نہیں ہوتی۔وہ جب خرچ کرتے ہیں کسی کام پر تو ان کی استطاعت تھوڑی ہوتی جاتی ہے پھر، یہاں تک کہ وہ خرچ ، وہ ٹیکس بوجھ بن جاتا ہے اور اس کے خلاف بغاوت پیدا ہو جاتی ہے۔الہی جماعتوں میں اس کے برعکس مضمون دکھائی دیتا ہے جتنا ان کی استطاعت خرچ کی بڑھتی ہے خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی اتنا خدا تعالیٰ ان کی استطاعت میں مزید وسعتیں عطا کرتا چلا جاتا ہے اور آنے والے کل میں استطاعت پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہوتی ہے۔پس جس پہلو سے بھی دیکھا جائے ابھی کام کی گنجائش ہے اور خصوصاً بیرونی ملکوں میں تو بہت زیادہ کام کی گنجائش ہے۔پاکستان کی جماعتیں تو چونکہ قربانی کے دور سے گزر رہی ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کا خاص فضل ہے ان کے اوپر کہ ان کا قربانی کا معیار باہر کی جماعتوں کی نسبت غیر معمولی طور پر اونچا ہے۔لیکن باہر کچھ لوگ غیر معمولی معیار پر قائم ہیں لیکن اکثریت بہت پیچھے رہ جاتی ہے۔میں انگلستان کو صرف مخاطب نہیں ہوں میرے نزدیک افریقہ کی ساری جماعتیں ہیں، امریکہ کی جماعتیں ہیں، نجی آئی لینڈ کی جماعتیں ہیں ، جاپان، چین ساری دنیا میں جہاں جہاں جماعتیں ہیں وہ ساری میری مخاطب ہیں۔اس لئے اگر ان سب جماعتوں کو محوظ رکھ کر آپ غور کریں تو آپ کو یقین ہو جائے گا کہ ہماری جماعت کا ایک بہت بڑا حصہ ایسا ہے جو ابھی مالی قربانی میں شامل نہیں ہوا۔نظام جماعت اگر محنت کرے اور ان کو شامل کر لے خواہ وہ شروع میں تھوڑا دیں تو چونکہ خدا کا یہ وعدہ ہے کہ جو دے وہ آئندہ کے لئے پھل ہی نہیں بیج بھی بنے گا۔اس لئے دینے والا بھی خواہ تھوڑا دے کر شروع کرے اللہ کے فضل کے ساتھ وہ آئندہ زیادہ دینے کی استطاعت پا جاتا ہے، اس کی خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی وسعت بڑھ جاتی ہے۔تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احسانات کا شکر ادا کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کے کارکنان خواہ وہ کسی ملک سے بھی تعلق رکھتے ہوں ایسے آدمیوں کو خصوصیت سے تلاش کریں گے جو خدا کے ان فضلوں سے محروم ہیں جن کی زندگیاں بے کار اور بے لذت گزر رہی ہیں۔ان کو خدا نے اموال تو دیئے ہیں لیکن ان اموال میں برکت نہیں۔ان کی نسلوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی کوئی ضمانت موجود نہیں۔اس لئے ان کی خاطر آپ محنت کریں اور ان کو سلسلہ کے ساتھ اس طرح وابستہ کریں کہ