خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 455 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 455

خطبات طاہر جلد۵ 455 خطبہ جمعہ ۲۷ / جون ۱۹۸۶ء تمہارے استقبال کے لئے آئی ہوں گی اور اگر پکڑے جاؤ گے تو ہم پیسہ لگا ئیں گے، تمہارے مقد مے لڑیں گے تم فکر نہ کرو، ہم تمہاری پشت پر کھڑے ہیں۔بعد میں پشت پر کھڑے رہیں یا نہ رہیں یہ الگ مسئلہ ہے۔یعنی ایک دفعہ تو انگیخت کر کے لوگوں کو نہایت ہی غیر اسلامی حرکتوں پر آمادہ کر دیتے ہیں۔تو اس لئے نظر رکھنے کی بھی ضرورت ہے، بیدار مغزی کی بھی ضرورت ہے اور یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ جو رسمی پہرے ہیں یہ کبھی بھی دنیا میں کامیاب نہیں ہوتے۔ضروری ہوتے ہیں ایک رعب کی خاطر، ایک شرارت کو پرے رکھنے کی خاطر۔اگر یہ رسمی پہرے نہ ہوں تو شرارت زیادہ بے دھڑک ہو کر قریب آجاتی ہے اور بالکل بے حیائی کے ساتھ پھر وہ حملہ کرتی ہے۔تو یہ رسمی پہرے کا فائدہ تو ضرور ہے کہ شرارت کو Discourge کرتی ہے اور اس کی حوصلہ شکنی کرتی ہے لیکن اگر کوئی ہوشیاری کے ساتھ رسمی پہروں کو شکست دے کر اپنی بدنیت کو پورا کرنا چاہے تو President of United States کا بھی رسمی پہرہ ہو وہ بھی بے کار چلا جاتا ہے۔پوپ کا پہرہ ہو اس کی بھی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔دنیا کی ریاستوں کے بڑے بڑے فرمانروا ہیں یا Democratic Head ہیں مختلف ملکوں کے فرماں روا ہیں ان سب کے پہرے Intelligent Planning کے نتیجے میں نا کام ہو جاتے ہیں۔اس کے برعکس ایک ایسا پہرہ ہے جو سوائے جماعت احمدیہ کے اور کسی کو نصیب نہیں ہے۔اور جب میں یہ کہتا ہوں تو بلا استثناء بڑی جرات کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ یہ ایک خصوصیت ہے جو جماعت احمدیہ کے سوا ساری دنیا میں کسی جماعت کو نصیب نہیں کہ اس جماعت کا ہر فردنگران بن جاتا ہے۔اس جماعت کا ہر فرد ذمہ داری کے ساتھ خطرات کو بھانپتا بھی ہے ان کے دفاع کے لئے تیار بھی رہتا ہے اور اپنی ذمہ داری کی طرف جب اس کی توجہ دلائی جائے تو اس طرح سمجھتا ہے گویا سارے دفاع کی ساری ذمہ داری اس پر پڑی ہوئی ہے۔بعض دفعہ جلسے کے ایام میں یا دیگر مشاورت وغیرہ کے مواقع پر یا خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں بڑے بڑے دلچسپ نظارے ایسے دیکھے ہیں کہ بوڑھے کمزور اور بعض دفعہ بچے یہاں تک کہ نیم فاطر العقل لوگ بھی کونوں میں کہیں کھڑے ہیں۔کہیں رات کے وقت بھی نگرانی ہو رہی ہے، کوئی ان سے پوچھے کہ آپ کیا کر رہے ہیں یہاں؟ جی ہم دیکھ رہے ہیں کوئی شرارت نہ ہو، کوئی غلط آدمی نہ آجائے۔بعض جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایسے