خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 408 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 408

خطبات طاہر جلد۵ 408 خطبہ جمعہ ۶ جون ۱۹۸۶ء مَنْ يشار جس کو چاہے وہ اس عظیم فضل سے نوازتا ہے، کوئی اس کے فضل پر قدغن نہیں لگا سکتا، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ فلاں کو دو اور فلاں کو نہ دوو الله ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ اور وہ بہت ہی بڑے فضا کا مالک خدا ہے۔فضلوں تو ایک جمعہ یہ بھی جمعہ ہے، جس جمعہ میں بنی نوع انسان کو بالعموم اور امت مسلمہ کو خصوصیت کے ساتھ خدا کی عبادت کی طرف بلایا جائے گا اور اللہ کی طرف سے ایک آواز دینے والا ان کو پکارے گا کہ آؤ اور اس وسیع مسجد میں اکٹھے ہو جاؤ جو خدا نے تمہاری فلاح کے لئے تمہاری بہبود کے لئے قائم کی ہے اور یہاں مسجد کا معنی جماعت ہے۔چنانچہ امر واقعہ یہ ہے کہ مسجد کو خواب میں دیکھنا تعبیر کے لحاظ سے جماعت کی طرف اشارہ کرتا ہے اور علم التعبیر سے واقف لوگ مسجد کی تعبیر جماعت ہی لیتے ہیں۔تو بہر حال جب خدا کے لئے اس عظیم جمعہ کی طرف بلایا جاتا ہے تو اس وقت بھی بندے کا کام یہی ہے کہ اپنے سارے دیگر تجارتوں کے اور دیگر مشاغل جن میں وہ مصروف ہے ان کو ترک کر کے وہ خدا کی آواز پر لبیک کہے اور یہاں جب ہم کہتے ہیں تجارت تو ایک انفرادی تجارت کے مقابل پر ایک قومی رنگ میں بھی تجارت کے معنی کرنے پڑتے ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جب ایک عظیم الشان جمعہ کے دن ایک بلانے والے کی آواز اٹھتی ہے تو اس کی راہ میں بھی فی الحقیقت دنیا کی تجارتیں ہی بڑی روک بنا کرتی ہیں۔دنیا کے دھندے ہیں جو بڑی روک بنتے ہیں اور یہ روک محض انفرادی تجارت نہیں بلکہ قومی تجارت کی شکل اختیار کر جاتی ہے۔قومی تجارت سے مراد یہ ہے کہ ایسا ماحول پیدا ہو جاتا ہے کہ جو شخص بھی اس آواز پر لبیک کہے اس کے رزق کے رستے بند کئے جارہے ہوتے ہیں۔جو شخص بھی اس آواز پر لبیک کہے ساری قوم اس کے ساتھ تجارتی انقطاع ان معنوں میں کرتی ہے کہ اس کے اموال کو نقصان پہنچاتی ہے ، اس کے روزمرہ کے معیشت کے ذرائع پر حملہ کرتی ہے، اس کا بائیکاٹ کرتی ہے، اسے الگ کر دیتی ہے اور ہر لبیک کہنے والا عملاً اپنی تجارت کے نقصان کو اپنے سامنے دیکھ رہا ہوتا ہے۔یہ جان کر فیصلہ کرتا ہے کہ اگر میں نے اس آواز پر لبیک کہا تو مجھے اپنی بیع کو چھوڑنا پڑے گا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہاں چھوڑ نا پڑے گا۔چھوڑ دو، یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم عقل رکھتے ہوا گر تم جانتے ہو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور اس سورۃ کا انجام اس