خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 409 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 409

خطبات طاہر جلد۵ 409 خطبہ جمعہ ۶ جون ۱۹۸۶ء معنوں میں جب ہم پڑھتے طرح پر فرمایا وَ اللهُ خَيْرُ الرُّزِقِينَ کہ اللہ سب سے بہتر رزق عطا کرنے والا ہے۔اور ان ہیں وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرً ا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ تو دراصل یہ ایک وعدہ بن جاتا ہے کہ جب تم خدا کی خاطر اس عظیم جمعہ پر حاضر ہو گے اور اپنی تجارتوں کو بالائے طاق رکھ کر ، اس بات سے بے نیاز ہوکر کہ تمہاری تجارتوں پر حملہ کیا جائے گا، تمہاری رزق کی راہیں مسدود کر دی جائیں گی پھر بھی خدا کی آواز پر لبیک کہو گے تو اس جمعہ کے نتیجہ میں خدا کے فضل کم نہیں ہوں گے بلکہ بڑھیں گے۔تم آکے دیکھو تو سہی وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللهِ پھر جب خدا کے حضور لبیک کہہ کر خدا کی اجازت سے دنیا میں پھیلو گے تو خدا کے فضل کے مزید خواہاں ہو گے ہر طرف خدا کا فضل تمہارا انتظار کر رہا ہوگا۔وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرَ العَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ اور خدا کے ذکر کو پہلے سے بھی بڑھ کر بلند کرو۔یہ عجیب بات ہے کہ آغاز بھی اس دعوت کا ذکر کے لئے ہے اور اس کا انجام بھی ذکر پر کیا گیا ہے۔اس لئے اس جمعہ کی حقیقت بھی بلکہ ہر جمعہ کی یہی حقیقت ہے کہ خدا کے ذکر کی طرف بلایا جاتا ہے اس لئے نہیں کہ چند لمحے ذکر کر کے پھر ذکر سے غافل ہو جاؤ بلکہ اس لئے بلایا جاتا ہے کہ چند لمحے کے ذکر کے نتیجہ میں تمہیں ذکر سے ایسی محبت پیدا ہو جائے کہ جب تم واپس لوٹو تو تمہاری تجارتیں بھی ذکر سے بھر چکی ہوں، تمہارا اٹھنا بیٹھنا ذ کر بن گیا ہو۔اس روشنی میں جب آپ دوبارہ اس آیت کو پڑھتے ہیں تو ایک بہت ہی پیارا مضمون انسان کے سامنے ابھرتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلى ذِكْرِ الله اے لوگو! جو خدا کے ذکر سے غافل ہو عملاً۔یہاں معنی میں بڑے جمعہ کی بات کر رہا ہوں جہاں خدا دوبارہ ذکر الہی کی طرف بنی نوع انسان کو بلاتا ہے۔یعنی بظاہر ذکر چل رہا ہے، بظاہر مساجد آباد ہیں لیکن آنحضرت ﷺ کی پیش گوئی بھی پوری ہو رہی ہے وَهِيَ خَرَابٌ مِنَ الْهُدى ہدایت سے خالی ہیں (مشکوۃ کتاب العلم صفحہ: ۳۸)۔اس وقت یہ آواز اٹھتی ہے کہ اے لوگو ! جب خدا کی طرف سے ایک بلانے والا تمہیں عظیم جمعہ کے دن جبکہ تمام قوموں کو محمد مصطفی ﷺ کے جھنڈے تلے جمع ہونے کی دعوت دی جائے گی تمہیں ذکر الہی کے لئے بلاتا ہے تو باوجود اس کے