خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 407
خطبات طاہر جلد ۵ 407 خطبہ جمعہ ۶ جون ۱۹۸۶ء پس سارا سال جو میں عبادت کی اہمیت کی طرف توجہ دلاتا رہا ہوں اور کہتا رہا ہوں کہ آپ اپنے ان بھائیوں کے لئے کوشش کریں آج ایک بہت ہی سنہری موقع ہاتھ آیا ہے۔آج ان کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھیں بلکہ محبت اور پیار کی نظر سے دیکھیں ، ان کے لئے درد محسوس کریں اور اپنی دعاؤں میں خاص طور پر ان نئے آنے والوں کو یا درکھیں آج کے دن اور دعا کریں کہ اے خدا آج کا عمل کس طرح تو جھٹلائے گا۔آج تو یہ چل کر تیرے حضور حاضر ہو گئے ہیں، آج تو ہم یہ دعا منوا کر اٹھیں گے کہ ان کو ہمیشہ کا عبادت گزار بنادے، ہمیشہ کے لئے اپنا تابع اور فرمانبردار بنا دے، اپنے بندوں میں داخل کر لے، ان کو وفاداروں میں شمار کر اور ان کے دل میں ایک ایسی لگن لگا دے کہ بے اختیار ہوکر یہ تیرے حضور حاضر ہوا کریں۔تیری محبت سے بندھے ہوئے بے بس ہو کر تیری مسجدوں کی طرف دوڑتے ہوئے آیا کریں اور نہ صرف یہ کہ یہ جمعہ کی ہر آواز پر لبیک کہیں بلکہ پانچ وقت کی اذانوں کی ہر آواز پر لبیک کہنے کی سعادت حاصل کریں۔اس لئے اس جمعہ کی خاص اہمیت کے پیش نظر ایک تو اس دعا کی میں تحریک کرتا ہوں کہ کثرت کے ساتھ جماعت احمدیہ کے لئے بھی اور غیر احمدی مسلمانوں کے لئے بھی عبادت گزار بندے بننے کے لئے دعا کریں۔دوسری دعا خصوصیت کے ساتھ آج کے دن کی مناسبت سے یہ کرنی چاہئے جس کی میں تحریک کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں کہ ایک عظیم الشان جمعہ وہ جمعہ ہے جس میں آنحضرت علیہ کے ایک غلام نے دوبارہ بنی نوع انسان کو خدا کی عبادت کی طرف بلانا ہے اور یہ جمعہ ایک ہفتے کےایک دن کا نام نہیں بلکہ یہ دور ہے جو احمدیت کا دور کہلاتا ہے ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ ہے۔یہی سورہ جمعہ ہے جس میں آپ کے آنے کی پیش گوئی واضح الفاظ میں فرمائی گئی۔وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ b ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَّشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ( الجمعة :۵۴) کہ وہی خدا ہے جو آخرین میں پھر محمدمصطفی ﷺ کو ایک کامل غلام کی شکل میں ( یہ میں اس کی تفسیر کر رہا ہوں) جلوہ افروز فرمائے گا اور یہ خدا کا خاص فضل ہے ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ