خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 830 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 830

خطبات طاہر جلد۴ 830 خطبه جمعه ۴ را کتوبر ۱۹۸۵ء جائیں گی ۔ ذمہ داریوں کا احساس پیدا کر کے دعائیں کرتے ہوئے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے لئے مقدر ہو چکا ہے کہ آپ نے ان علاقوں کو سر کرنا ہے۔ اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ خاص طور پر مقامی احمدی دوست اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں گے اور بڑا عظیم شرف ہے جو ان کو جوان کو حاصل ہونے والا ہے ، عطیہ ہونے والا ہے، عظیم سعادتیں ہیں جو انتظار کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں تمام دنیا کے احمدیوں کو میں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ خاص طور پر سپین کے لئے دعائیں کریں۔ یہ اتنی دردناک جگہ ہے ، ایسی دردناک سرزمین ہے آج اسلام کے لئے ، کہ روحوں کو چین نصیب نہیں ہو سکتا جب تک ہم دوبارہ اسلام کے جھنڈے نہ گاڑ دیں۔ جب تک ہر گرجے کو خدائے واحد کی پرستش کے لئے دوبارہ وقف نہ کر دیں ہمیں چین نہیں ہوگا۔ صلى الله عروسه دیکھو کس شان سے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے مکہ سے بتوں کو نکال سینکڑوں سال سے وہاں آباد تھے ایک بت بھی وہاں باقی نہیں رہنے دیا اس لئے کہ آپ نے پہلے دلوں کے بت نکالے تھے پھر خود بخود مکہ کے بت وہاں سے بھاگ گئے ، ان کے رہنے کی کوئی صورت باقی نہیں صلى الله علی رہی ۔ آپ بھی اسی طرح کریں آپ بھی اسی آقا کے غلام ہیں ۔ حضرت محمد مصطفی ﷺ پر بار بار درود بھیجیں اور ایک یہ بھی ذریعہ ہے دعاؤں کی قبولیت کا یاد کریں کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے کس شان کے ساتھ آپ کو خانہ کعبہ سے بتوں کو نکالنے کی توفیق بخشی تھی اور اسی محمد کی محبت کے واسطے دے دے کر خدا سے عرض کریں کہ اے خدا! ہم بھی تو اسی کے غلام ہیں ہمیں بھی توفیق بخش کہ ہم بھی ان شرک کی آماجگاہوں کو ختم کر دیں ، ہم بھی یہاں سے صلیب کو توڑنے والے ہوں اور ہمیشہ ہمیش کے لئے تیری وحدانیت کے گیت گانے والا یہ ملک بن جائے۔ ان دعاؤں کے ساتھ آپ آگے بڑھیں۔ اللہ آپ کے ساتھ ہو۔ اللہ آپ کو توفیق بخشے اور ساری دنیا کی جماعت احمد یہ کی دعا ئیں آپ کے ساتھ ہوں ۔آمین ۔