خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 829
خطبات طاہر جلدم 829 خطبه جمعه ۴ را کتوبر ۱۹۸۵ء میں پیدا کیا تھا۔سنتے نہیں آپ ان بستیوں کی آوازیں! اینٹ اینٹ پکار رہی ہے یہاں! تم پر فرض ہے تم جو یہاں آکر دوبارہ آباد ہوئے ہو کہ دوبارہ اسلام سے اس ملک کو آشنا کرو، سارے گرجے دوبارہ اپنی مسجدوں میں تبدیل کرو لیکن اس طرح کہ پہلے دلوں میں وہ مسجد میں بناؤ۔تلوار کے زور سے نہیں ، جبر کے ساتھ نہیں ، ہر دل میں خدائے واحد کی محبت ڈال دو پھر دیکھو کہ سارے گرجے از خود مسجدوں میں تبدیل ہونے شروع ہو جا ئیں گیاور اس دفعہ اس شان کے ساتھ یہ تبدیلی پیدا کرو کہ پھر قیامت تک کے لئے شیطان ان جگہوں سے مایوس ہو جائے اور ہمیشہ ہمیش کے لئے یہ عبادت گاہیں خدائے واحد کے لئے وقف رہیں۔پھر دیکھیں کہ آپ کو خدا تعالیٰ کیا مقام اور کیا مرتبے عطا کرتا ہے۔تمام دنیا میں ہمیشہ ہمیش کے لئے آپ کے گیت گائے جائیں گے۔آپ کے ناموں سے تاریخ کے آغاز ہوں گے، یہ مؤرخ کہا کرے گا کہ فلاں احمدی نوجوان اس طرح کپڑے بیچنے آیا تھا ، فلاں احمدی نوجوان اس طرح ایک معمولی تجارت کے لئے آیا تھا اور اس نے یہ یہ تبدیلیاں پیدا کیں ، فلاں گاؤں میں اس نے پودا لگا یا فلاں گاؤں میں اس نے پودا لگایا، فلاں گاؤں میں اس نے پودا لگایا، فلاں گرجے پھر مسجدوں میں تبدیل ہوئے، اور یہ فلاں مجاہد کے کارناموں کے نتیجہ میں ہے۔یہ ہے وہ زندگی ہمیشگی کی زندگی جس کی طرف سپین آپ کو بلا رہا ہے۔اس لئے اس کی طرف توجہ کریں اور اللہ پر توکل رکھیں اور دعائیں کریں اور پھر آپ دیکھیں کہ کس طرح خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ روز بروز رنگ بدلنے شروع ہو جا ئیں گے۔آج بھی مجلس میں جو شام کو یہاں کے مربیوں وغیرہ کے ساتھ ہوگی ہم مزید غور کریں گے پالیسی کے متعلق لائحہ عمل کے متعلق جو جو تبدیلیاں ضروری ہیں وہ اختیار کی جائیں لیکن موجودہ صورت حال بہر حال قبول نہیں ہے۔یہ جو ٹھنڈا ٹھنڈا چلنے کا طریقہ ہے مجھے تو پسند ہی نہیں ہے۔خدا کی راہ میں چلنا ہے، جان مار کے چلیں ، زور کے ساتھ چلیں، چھاتی کھول کر سر بلند کر کے چلیں اور نئے قلعے فتح کریں۔آپ خدا کے جرنیل ہیں۔آج تو ہر احمدی جرنیل ہے، سپاہی والی بات بھول جائیں، آپ نے نئے علاقے فتح کرنے ہیں۔آپ کے سپر د قومیں کی گئی ہیں، آپ کو قوموں کا سردار بنایا گیا ہے۔اپنا مقام تو پہچانیں آپ ہیں کون؟ پھر دیکھیں آپکی تو کیفیت ہی بدل جائے گی آپ کی ادائیں بدل