خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 831 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 831

خطبات طاہر جلدم 831 خطبه جمعه ۱۸ اکتوبر ۱۹۸۵ء دور و یو رپ فرانس بالخصوص چین کے تفصیلی حالات اور وہاں احیاء دین کا عزم ( خطبه جمعه فرموده ۱۸ اکتوبر ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: یورپ کا یہ سفر جوابھی ہم نے اختیار کیا تقریباً ایک مہینے اور چار دن کا سفر تھا اور یہ تمام عرصہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت ہی مصروفیت میں کٹا۔یہ سفر مصروف بھی بہت رہا اور کئی لحاظ سے خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کے احسان کے ساتھ بہت مفید بھی ثابت ہوا۔اس سفر کے دوران خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان کے نتیجہ میں پانچ نئے مراکز کے افتتاح کی توفیق ملی جن میں سے آخری مرکز جس کا افتتاح کیا گیا وہ فرانس کا تھا۔اس سے پہلے تو یہی ارادہ تھا کہ فرانس میں انگلستان کی جماعت کو خصوصیت سے شمولیت کی عام دعوت دی جائے اور اس کے لئے دعوت عملاً دی بھی گئی اور تیاریاں بھی بہت ہو چکی تھیں لیکن ہم سپین میں ہی تھے تو معلوم ہوا وہاں ابھی تیاری مکمل نہیں اور جس جگہ مشن کھولا جارہا ہے وہاں کے ڈپٹی مئیر کا رویہ بھی معاندانہ ہے اور اس مشن کو آسانی سے وہ قبول نہیں کر رہے اس لئے ان حالات میں بہتر ہے کہ تقریب یا تو نہ کی جائے یا مختصر کی جائے۔چنانچہ نہ کرنے کا تو سوال ہی نہیں تھا اس لئے میں نے کہا کہ فرانس کی جماعت کے جو دوست ہوں گے ان کے ساتھ مل بیٹھ کر ہم دعا کے ذریعہ افتتاح کر دیں گے۔رفتہ رفتہ جب ان لوگوں کو معلوم ہوگا کہ ہم کیسے ہیں، کیسا اخلاق رکھتے ہیں تو ان کے دل جیتنے کی بعد پھر