خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 651
خطبات طاہر جلد۴ 651 خطبہ جمعہ ۲۶ جولائی ۱۹۸۵ء کا نظام ہم خرید رہے ہیں ٹائپنگ کا ، اس میں دنیا کی تقریباً تمام زبانیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ Cover ہو جائیں گی اور جاپانی بھی ، انڈونیشین بھی ، Finnish ،رشین بھی اٹالین ، اردو، ہندی، گورکھی ہر چیز اس میں Cover ہوسکتی ہے۔نہایت اعلیٰ ٹائپ ہے اور Computerise ہونے کی وجہ سے ہر قسم کی اس میں سہولت سیٹنگ (Setting) کی غلطیاں نکالنے کی ہر چیز موجود ہے اور معمولی سی رقم مزید خرچ کرنے پر ایک پوری نئی زبان کے لیے جو مشینری کی ضرورت ہے وہ ساتھ Attach ہوسکتی ہے۔اس لئے اس میں ہمیں اب اچھے کارکنوں کی ضرورت پیش آئے گی۔اُن سے ہم نے جو جائزہ لیا ہے ماہرین سے وہ کہتے ہیں کہ اس قسم کے ٹائپ میں یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ انسان زبان جانتا ہو، ہم سے یہ فن سیکھ لے اور ہم خود سکھا دیں گے اُسکو کسی زبان کا ٹائپسٹ ہوصرف وہ Letters سے جو حروف لکھے ہوتے ہیں ان سے شناسائی کر لے ہے اور اس کو زبان کے معنی آنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے یعنی یہاں بیٹھے ہم جو آدمی ٹرینڈ (Trained) کرلیں گے وہ Finnish زبان میں اس کو دیں کتا بیں وہ تب بھی وہ ٹائپ کرلیں گے ، رشین زبان میں دیں تب بھی ٹائپ کر لیں گے اور کم و بیش اسی رفتار کے اوپر نکال سکتے ہیں حروف کی شناسائی بس اتنی کافی ہے۔تو اس کے لئے بہر حال جماعت احمدیہ کے اندر یہ ہمیشہ دونوں پہلو متوازن رہے ہیں۔انفُسُ یعنی نفوس کی قربانی اور اموال کی قربانی اور یہ ایسی جماعت ہے جس میں یہ توازن بھی اس کے ایک امتیاز کی علامت ہے یعنی کبھی آپ یہ نہیں دیکھیں گے کہ جماعت احمدیہ میں مالی قربانی کی تحریک کی گئی ہو اور وہی کافی سمجھی گئی ہو۔جان کی قربانی ، وقت کی قربانی اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ودیعت کردہ تمام اقدار کی قربانی ساتھ چلتی ہے اور یہی متوازن شکل ہے روحانی جماعتوں کی جو قرآن کریم پیش کرتا ہے اگر یہ چیزیں ساتھ نہ ہوں تو پھر تو Mercenaries قسم کے لوگ بن جائیں گے یعنی پیسے کے ذریعہ کام چلانے والے یا پیسے کے ذریعہ اپنی خدمات پیش کرنے والے اور اس کے نتیجہ میں یہ چونکہ روح ہے جماعت کی کہ وقف ساتھ چل رہا ہے، وقت کا وقف خواہ وہ جزوی ہو خواہ وہ ساری عمر کا ہو اس کے نتیجہ میں ایک مخفی دولت ہے جماعت کی جو اعداد و شمار میں ظاہر کی ہی نہیں جاسکتی کروڑوں روپیہ کا اگر چندہ ہے تو کروڑہا کروڑ روپیہ کا وقت ہے جماعت احمدیہ کا اور ان کی صلاحیتیں ہیں جو دنیا