خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 650
خطبات طاہر جلد۴ 650 خطبہ جمعہ ۲۶؍ جولائی ۱۹۸۵ء لیکن یہ خیال نہیں تھا کہ اس تیزی سے جماعت اس طرح فدائیت کے ساتھ پیش کرے گی کہ ابھی دو تین ملکوں کا بھی پورا چندہ نہیں ملا یعنی وعدے نہیں ملے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک لاکھ سات ہزار پونڈ کے وعدے ہو چکے ہیں صرف لندن کے امیر صاحب نے لندن کی جماعت کی طرف سے پچاس ہزار پونڈ کا وعدہ کیا اور اس میں سے تفصیلی انفردای وعدے اب تک چونتیس ہزار پاؤنڈ کے مل چکے ہیں اور ابھی لندن کی بھاری اکثریت حصہ لینے والی باقی ہے اور انگلستان کی جماعتوں کو چونکہ خطبہ دیر سے پہنچا ابھی وہاں سے پوری Response نہیں ہوئی اور ان کے غالباً چودہ ہزار پونڈ کے صرف ابھی تک آئے ہیں وعدے اور صرف انگلستان کے ہی گویا کہ چونسٹھ ہزار پونڈ کے وعدے ہو چکے ہیں اور باقی جیسا کے میں نے بیان کیا ہے ابھی آنے والے ہیں۔امریکہ پڑا ہوا ہے، کینیڈا پڑا ہوا ہے، پاکستان پڑا ہوا ہے، بہت سے Gulf ( خلیج ) کے علاقے خالی پڑے ہوئے ہیں ابھی تک، آسٹریلیا ہے انڈونیشیا ہے تمام افریقن ممالک ہیں۔تو ابھی تو جماعت کا ایک بہت ہی معمولی جزو ہے جس نے حصہ لیا ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایک لاکھ پونڈ سے اوپر وعدے ہو چکے ہیں اور وصولی بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اس لئے اس میں تو کوئی وہم کا سوال ہی نہیں کہ ڈیڑھ لاکھ پورا ہوگایا نہیں ہوگا مجھے توقع ہے کہ انشاء اللہ ڈیڑھ لاکھ بھی پورا ہوگا اور آگے جو یہ فکر تھی کہ اس کے Running Expenses ماہانہ اخراجات کیسے چلیں گے وہ بھی انشاء اللہ مزید تحریک کی ضرورت نہیں پڑے گی اسی تحریک سے ہی اللہ تعالیٰ انکا بھی انتظام فرمادے گا۔یہ ساری برکتیں ہیں اسی مخالفت کی یعنی ویسے تو اللہ کے فضل کی برکتیں ہیں مگر مخالفت نے بھی ایک حصہ لیا ہے اس میں کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ کے نام پر آپ کو دکھ دے کر رزق کمار ہے ہوں اور ہمارا رزق ساتھ نہ بڑھ رہا ہو اس لئے ہمارا رزق تو بڑھنا ہی بڑھنا ہے۔جب یہ اپنا نا پاک رزق بڑھاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہمارا پاک رزق بڑی شدت کے ساتھ بڑھانے لگتا ہے اور یہ ہو نہیں سکتا کہ رزق کی دوڑ میں اللہ تعالیٰ جماعت کے طیب رزق کو ان کے غیر طیب رزق سے پیچھے رہنے دے، اس رزق نے آگے آگے بڑھنا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔اب ایک حصہ رہتا ہے اس سلسلہ میں جس کی میں تحریک کرنی چاہتا ہوں اور وہ ہے اچھی قسم کے Typist (ٹائپسٹ ) کا وقف کرنا۔یہ جو Computerise پریس نہیں کہنا چاہئے ، یہ جو لکھنے