خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 652 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 652

خطبات طاہر جلد۴ 652 خطبہ جمعہ ۲۶؍ جولائی ۱۹۸۵ء کے معاوضے کے بغیر استعمال ہو رہی ہیں۔اگر ان ساری صلاحیتوں کو آپ خریدیں تو کم سے کم تین گنا زیادہ روپے کی ضرورت ہے اور یہ جو میرا اندازہ ہے یہ محفوظ اندازہ ہے۔پس جماعت احمدیہ تو نیکیوں کا ایک Iceberg جس کا 1/3 ظاہر ہورہا ہوتا ہے اور 2/3 سمندر میں چھپا ہوا ہوتا ہے، دیکھنے والا سمجھتا ہے کہ بس اتنی سی چوٹی ہے حالانکہ قانون قدرت نے اس کے 2/3 حصہ کو چھپایا ہوا ہوتا ہے نظر سے تو بعض لوگ بدیوں کے Iceberg ہوتے ہیں وہ جتنا ظاہر کرتے ہیں اس سے زیادہ بدیاں دل میں چھپی ہوئی ہوتی ہیں۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے مَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ اَكْبَرُ ( آل عمران : 119) ایسے لوگوں کے دلوں نے جو بدیاں چھپائی ہوئی ہیں وہ ان سے زیادہ ہوتی ہیں جو منہ سے بول رہے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ نیکیوں کے Iceberg ہوتے ہیں۔وہ خدا کی راہ میں جتنا پیش کرتے ہیں اس سے بہت زیادہ ہے جو مخفی طور پر دے رہے ہوتے ہیں اور دنیا کو پتہ نہیں لگ سکتا کہ وہ کیا واقعہ ہورہا ہے۔چنانچہ جماعت احمدیہ کی ساری تاریخ میں ہر خدمت میں یہ حصہ ایک نمایاں حصہ ہے جو دراصل برکتوں کا ضامن ہے اور علاوہ اس وقف کے ساری جماعت مسلسل اپنے وقت کو خرچ کر رہی ہے خدا تعالیٰ کی خاطر اور ان ان گنت قطرات کی ہرلمحہ ہو نیوالی یا ہر روز ہونے قربانیوں کو اگر آپ شمار کر لیں اور Convert کرلیں پیسوں میں تو جماعت ایک بہت ہی عظیم الشان دنیا کی طاقت کے طور پر ابھر سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ رعب کھاتے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ بڑا پیسہ ہے جماعت کے پاس اور احمدی بے چارے سادگی میں کہتے ہیں کہ نہیں ہم تو بڑی غریب جماعت ہیں ہمارے پاس کہاں سے پیسہ۔بھئی تم کہاں سے غریب جماعت ہو گئے ، تمہاری ساری مجموعی طاقت جو ہے وہ ایک عظیم طاقتور جماعت کی طاقت ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ اللہ تمہارا ضامن ہے، خدا کی رحمت اور حفاظت کا سایہ تمہارے سروں پر ہے، تم سے زیادہ امیر جماعت دنیا میں ہو ہی کوئی نہیں سکتی اس لئے کہا کرو کہ ہاں ہم ہیں لیکن اس سے زیادہ ہیں جتنا تم سمجھ رہے ہو۔ہمارے پیچھے تمام دنیا کے خزانوں کے مالک کی طاقتیں بھی شامل ہیں ، دنیا کی سب سے قوی ہستی بلکہ کائنات کی سب سے قوی ہستی، وہ جو قوتوں کا سرچشمہ ہے جس نے سب کچھ پیدا کیا ہے وہ ہماری پشت پناہی کر رہی ہے، اس لئے نہ ہم غریب جماعت ہیں نہ کمزور جماعت ہیں اللہ