خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 636 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 636

خطبات طاہر جلد۴ 636 خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۸۵ء کہتے تھے کہ فساد ہوگا تو اس کو پھر مذہب کی حقیقت کا علم ہی کوئی نہیں وہ تو پھر بوڑھیوں کی کہانیوں میں بسنے والا شخص ہے، قصص انبیاء سے اس کو کوئی واقفیت نہیں مگر جب ہم مذہب کی دنیا میں سنجیدگی سے ان باتوں پر غور کرتے ہیں تو ہم قصص انبیاء کی باتیں کر رہے ہیں یہ طوطا مینا کے قصے نہیں سنار ہے اور قصص انبیاء کا مضمون تو یہی ہے کہ تبلیغ کے ساتھ لازماً ایک فساد لگا ہوا ہے اور لازماً اس فساد کی ذمہ داری دشمن پر عاید ہوتی ہے تم پر عاید نہیں ہوتی اگر تم تبلیغ کو اس طرح کرو گے جس طرح کہ تبلیغ کرنے کا حق ہے جس طرح کہ گزشتہ زمانوں میں انبیاء کرتے چلے آئے اور جس طرح سب انبیاء سے بڑھ کر حکمت اور پیار اور بالغ نظری کے ساتھ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے تبلیغ کی۔پس تبلیغ ہمیں کرنی ہے ہم تو مجبور ہیں اور ساتھ ہی ایک اور عظیم الشان بات جو اس آیت میں بیان فرمائی گی وہ یہ ہے کہ ان دو شرطوں کو پورا کرنے والے تم بنو تبلیغ کرو اور ضرور کر وتبلیغ اس طرح کرو جس طرح محمد مصطفی ع تبلیغ کرتے ہیں واللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ تو ہر شخص جو یہ دوشرطیں پوری کرتا ہے یا ہر قوم جو یہ دوشرطیں پوری کرتی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ذمہ دار ہوں اس بات کا ، میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ تمہارا دنیا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکے گی یعنی مخالفت تو ہوگی لیکن ہم دنیا کو یہ توفیق نہیں دیں گے کہ تمہارا نقصان کر سکے تمہیں کم کر کے دکھا دے، تمہیں چھوٹا بنا کے دکھا دے۔پس جب ہم ان باتوں پر غور کرتے ہیں تو ایک احمدی کیلئے یہ تینوں امور پیش نظر رہنے چاہئیں نہ صرف یہ کہ وہ احتیاط اور حکمت کے ساتھ ، پیار اور محبت کے ساتھ تبلیغ کرے۔محبتوں کو ابھارتا ہوا تبلیغ کرے نفرتوں کو انگیخت کرتا ہوا تبلیغ نہ کرے اور تبلیغ اس طرح کرے جس طرح حضور اکرم ع تبلیغ فرمایا کرتے تھے، دشمن کے لیے بھی دل ہلاک ہورہا ہوتا تھا غم سے کہ نادان مخالفت کر رہا ہے لاعلمی کے نتیجہ میں۔دشمن کی مخالفت کے نتیجہ میں آنکھوں سے شعلے نہیں برسا کرتے تھے بلکہ محبت کے پانی بہتے تھے ، دعاؤں کے وقت آنسو برسا کرتے تھے انکے لئے۔یہ ہے تبلیغ کا رنگ اگر اس رنگ کو اختیار کریں گے تو خدا کا یہ وعدہ لازماً آپ کے حق میں پورا ہوگا وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ اللہ حفاظت کرنے والا ہے اسی پر تو کل کریں وہ ضرور آپ کو بچالے گا۔إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ یہ آخری ٹکڑا ہے اس آیت کا۔اب یہ بھی بڑا